بھولے ۔ جامع ترمذی اور مستدرک حاکم میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے :((مَنْ سَرَّہٗ أَنْ یَسْتَجِیْبَ اللّٰہُ لَہٗ عِنْدَ الشَّدَائِدِ وَ الْکُرَبِ فَلْیُکْثِرِ الدُّعَائَ فِیْ الرَّخَائِ))۔[1]’’ جو یہ چاہتا ہے کہ سختیوں اور تنگدستیوں کے زمانے میں اللہ تعالیٰ اُس کی دعاء قبول فرمائے ،اُسے خوشحالی کے زمانے میں کثرت سے دعاء کرتے رہنا چاہیٔے ‘‘ ۔حالات خواہ کیسے ہوں، دعاء و مناجات کی کثرت کریں۔ کیونکہ آپ ایسی ذات سے سوال کر رہے ہیں جس کے خزانے کبھی ختم نہیں ہوسکتے ۔ جو عطاء کرتے کبھی نہیں تھکتا۔ اور اللہ تعالیٰ کا محبوب ترین بندہ وہی ہے جو سوال کرتے کبھی نہ تھکے ۔ سنن ترمذی میں ہے کہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :((سَلُوا اللّٰہَ مِنْ فَضْلِہٖ فَاِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ اَنْ یُسْأَلَ وَ أَفْضَلُ الْعِبَادَۃِ اِنْتِظَارُ الْفَرَجِ))۔[2]’’ اللہ سے اس کا فضل و کرم طلب کرو۔ اللہ اس بات کو پسند کرتا ہے کہ اُس سے سوال کیا جائے۔ اور افضل عبادت کشائش کا انتظار کرنا ہے ‘‘ ۔صحیح ابن حبان میں ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے:((اِذَا سَأَلَ اَحَدُکُمْ فَلْیُکْثِرْ فَاِنَّمَا یَسْأَلُ رَبَّہٗ)) ۔[3] ’’جب تم میں سے کوئی شخص سوال کرے تو اسے چاہیٔے کہ بکثرت (اور بڑی