Maktaba Wahhabi

آداب دعا

مؤلف: محمد منیر قمر ، مولانا غلام مصطفٰی فاروق

ناشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور

سال شائع: 2005

کہتے گئے اور روتے گئے۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت جبرائیل علیہ السلام کو بھیجا کہ تیرا رب بہتر جاننے والا ہے پھر بھی جاؤ اور پوچھو تو سہی کہ کیوں روتے ہیں؟نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے وجہ بتائی حالانکہ اللہ اسے بہتر جانتا ہے۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے فرمایا : اے جبرائیل ! جاؤ اور کہو: اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! ((اِنَّا سَنُرْضِیْکَ فِیْ اُمَّّتِکَ وَ لَا نَسُوْئُ کَ))۔ [1] ’’ آپ کی امّت کے معاملے میں ہم آپ کو راضی کرینگے ، پریشان نہیں کریں گے‘‘ (۲۳) …دنیا میں ہی سزا طلب نہ کرنا : آدمی اللہ سے اِس دنیا میں ہی اپنے گناہوں کی سزا پانے کی دعاء و طلب نہ کرے بلکہ مغفرت و معافی مانگے ۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسی دعاء کرنے سے منع فرمایا ہے، چنانچہ صحیح مسلم ،ترمذی ، نسائی،مسند احمد اور الادب المفرد امام بخاری میں حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک صحابی کی عیادت کیلئے تشریف لے گئے جو بیماری کے سبب چُوزے [پرندے کے بچے] کی طرح کمزور ہو چکے تھے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن سے پوچھا : ’’ کیا آپ کوئی دعاء کرتے تھے ؟ ۔‘‘ انہوں نے جواب دیا :جی ہاں، میں دعاء کیا کرتا تھا کہ اے اللہ ! جو سزا تو مجھے آخرت میں دینا چاہتا ہے ،وہ مجھے اس دنیا میں ہی دے لے۔ اس پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((سُبْحَانَ اللّٰہِ ! لَا تُطِیْقُہٗ أَوْ لَا تَسْتَطِیْعُہٗ۔ أَفَلَا قُلْتَ: الَلّٰہُمَّ آتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّ فِی الْآخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّ قِنَا عَذَابَ النَّارِ))۔
x
صفحہعنوان
8فرمان ِ باری تعالیٰ
9تقدیم
11خوشخبری
12دعاء کی اہمیّت و فضیلت
12اقسامِ عبادات :
14دعاء کے بارے میں حکمِ الٰہی ہے :
16اہمیت دعاء
16دعاء افضل عبادت :
17دعاء نہ کرنے پر اللہ کی ناراضگی :
18دُعاء اللہ ہی سے مانگنا :
21دعاء کے آداب
22شرائطِ قبولیتِ دُعاء
221 اکل حرام سے اجتناب :
232 خلوصِ کامل وحضورِ قلب :
253 فرائض کی ادائیگی اور کبائر سے اجتناب :
26آدابِ دعاء
26(۱)… طہارت ووضوء :
27(۲) … استقبالِ قبلہ :
28(۳) … دونوں ہاتھ کندھوں تک اُٹھانا :
29ملاحظہ:
30(۴) … ہاتھ اٹھانے کی کیفیت :
31(۵)… اللہ تعالیٰ کی حمد وثناء اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود سے دعاء کی ابتداء :
32(۶) … توبہ و اقرارِ گناہ :
33(۷)… اعمالِ صالحہ کا وسیلہ :
34(۸) … اسماء ُالحُسنیٰ کے ساتھ دعاء :
36ایک وضاحت :
37(۹) … پہلے اپنے لیٔے دعاء کریں :
38(۱۰) … جامع دعاء کرنا :
39(۱۱)…مخفی طریقے سے دعاء کریں :
40(۱۲) … دعائیہ کلمات اصرار و تکرار سے بار بار کہیں :
41(۱۳) … کثرت سے دعاء مانگیں :
43(۱۴) … مسنُون الفاظ سے دُعاء کرنا :
43(۱۵) … معصیّت و گناہ اور قطع رحمی کی دعاء نہ کرنا :
45(۱۶) …دعاء کی قبولیّت کیلئے بے صبری کا مظاہرہ نہ کرنا :
47(۱۷) … دعاء میں لفظِ شرط استعمال نہ کرنا :
48(۱۸) … امام کا اجتماعی دعاء میں اپنے آپ کو خاص نہ کرنا :
48ملاحظہ :
49(۱۹) … حد سے تجاوز(مبالغہ آمیزی)نہ کرنا :
50تجاوز کرنے کی صورتیں :
51(۲۰) … صالح لوگوں سے دعاء کی درخواست کرنا :
52(۲۱) … موت کی دعاء نہ کریں :
53(۲۲) … رونا اور آنسو بہانا :
54(۲۳) …دنیا میں ہی سزا طلب نہ کرنا :
55(۲۴)…اپنے اور اپنے اہل و مال کے خلاف بد دعاء نہ کرنا :
56(۲۵) …کسی معیّن شخص کے خلاف بد دعاء نہ کرنا :
59(۲۶) … گالی نہ دینا:
62(۲۷)… دعاء کے آخر میں آمین کہیں :
62(۲۸) … دعاء [خصوصاً قنوت] کے بعد چہرے پر ہاتھ نہ پھیرنا :
63اوقاتِ اجابتِ دُعاء
63(۱)… حالتِ سجدہ :
64(۲)… ہر رات کی ایک مخصوص ساعت :
64(۳)… آدھی رات کو :
65(۴) … رات کا آخری تہائی حِصّہ :
66(۵) … رات کو اچانک بیداری کے وقت :
67(۶) … آذان کے وقت :
68(۷)… نماز کی تکبیر [اقامت] کے وقت :
69(۸)… آذان و اقامت کے درمیان :
69(۹)… لیلۃُ القدر میں :
71(۱۰)… جہاد میں گُھمسان کی لڑائی کے وقت :
71(۱۱) … جہاد میں صفیں باندھتے وقت :
72(۱۲)… بارش کے وقت :
73(۱۳) …جمعہ کے دن کی ایک خاص گھڑی :
74(۱۴)… جمعہ کی رات :
74(۱۵)… فرض نماز کے بعد :
75(۱۶)… تلاوتِ قرآن کے بعد :
75(۱۷)… مسلمانوں کے دینی اجتماع کے دوران :
76(۱۸)… عرفہ کے دن :
77(۱۹) … سحری کے وقت :
77(۲۰) … جب امام { وَ لَا الضَّآلِّین } کہے :
78(۲۱) … مُرغ کی بانگ سنتے وقت :
79(۲۲) … طواف کی دو رکعتوں کے بعد :
79(۲۳)… آبِ زمزم پیتے ہوئے :
80مُستجابُ الدعوات لوگ
80(۱) … والدین کی دعاء اولاد کے حق میں :
80(۲) … نیک اولاد کی دعاء :
81(۳)… مظلوم و مجبور کی دعاء :
82(۴)… مسافر کی دعاء :
82(۵)… روزہ دار کی دعاء :
83(۶) … خوشحالی میں بکثرت دعائیں کرنے والے کی دعاء تنگدستی میں :
83(۷) … مریض [بیمار] کی دعاء :
83(۸) …آیتِ کریمہ پڑھ کر دعاء کرنے والا :
84(۱۰،۹) …حاکمِ عادل کی دعاء اللہ کا کثرت سے ذِکر کرنے والے کی دعاء :
85(۱۱)… اپنے مسلمان بھائی کی عدم موجودگی میں اس کیلئے دعاء کرنے والے مسلمان کی دعاء:
85(۱۲)… آذان کا جواب دے کر دعاء مانگنے والے کی دعاء :
86(۱۳،۱۴،۱۵)… حاجی کی دعاء ، عُمرہ کرنے والے کی دُعاء ، مُجاہد کی دُعاء :
86(۱۶)… رزقِ حلال کھانے والا :
87غیر مستجاب الدعوات لوگ
87(۵)… بد چلن و بد کردار بیوی کا شوہر [دیّوث] :
89(۶) …مالی معاملات میں لا پرواہی برتنے والا :
91(۷) …مال و دولت نا اہل لوگوں کے سپرد کرنے والا :
95مقاماتِ قبولیّتِ دُعاء
95(۱) … بیتُ اللہ شریف کے اندر :
98(۲،۳) … صفا و مروہ پہاڑیوں پر :
99(۴،۵) … جمرۂ صغریٰ اور جمرۂ وسطیٰ کے پاس :
99(۶)… مشعر الحرام کے پاس :
100(۷) … مُلْتَزم [حجر اسود و بابِ کعبہ کی درمیانی جگہ]
101(۸،۹،۱۰،۱۱،۱۲)… مطاف [جائے طواف] ، مسعیٰ [جائے سعی]، میدانِ عرفات، مزدلفہ ،منیٰ:
101(۱۳) …مسجدِ نبوی :
101(۱۴)… مسجد اقصیٰ :
102دعاء کے ارکان، پَر، اسباب اور اوقات
Flag Counter