Maktaba Wahhabi

صحیح دعائیں اور اذکار

مؤلف: علامہ ناصر الدین البانی

مترجم: پروفیسر ظفر اقبال

وحدۃ الوجود جیسے نظریات باطلہ در آئے اور انھوں نے رافضیوں کے اقوال کی پیروی کرتے ہوئے ان کے اماموں کے مقابلے میں اپنے قطب، ابدال وغیرہ کھڑے کرلیے اور صوفی بننے والوں کے لیے ٹاٹ وغیرہ کے کپڑے پہننا لازم قرار دے دیا اور بلاتحقیق یہ بات مشہور کردی کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ کو ایسا لباس پہننے کا حکم دیا تھا۔ معروف کرخی سے منقول ہے کہ انھوں نے اپنے بھتیجے کو وصیت کی کہ میری قبر پر آکر مجھ سے دعا کرنا۔ (تاریخ بغداد) اسی طرح شبلی نے ایک آدمی کو کہا کہ تم جہاں کہیں بھی جاؤ گے، میں تمہارے ساتھ رہوں گا اور تم میری نگرانی میں رہو گے۔ (تلبیس ابلیس) ابن حزم رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جب اسلام کے دشمن بزور شمشیر مقابلے کرنے سے عاجز آگئے تو انھوں نے اسلام اور مسلمانوں میں رخنہ ڈالنے کے لیے تشیع کو فروغ دیا۔ ابن جوزیی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ قرامطہ اور عبیدیوں کو کسریٰ کے خاندان کی ایک جماعت کی پشت پناہی حاصل ہوگئی، ان کے ساتھ کئی مجوسی بھی شامل ہوگئے اور یہ سب اسلام کے دشمن تھے اور اسلام سے اپنی حکومتوں کے تخت و تاراج کا بدلہ لینے کے لیے انھوں نے امامیہ کی مدد کی (المنتظم) اسی طرح بنو بویہ کے رافضیوں نے اپنے دور حکومت میں اپنے زعم باطل میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کی قبر اور اس پر مزار بنایا جس کی عبادت اور طواف آج تک کیا جارہا ہے غیر اللہ سے دعا مانگنا گویا اللہ کے بارے میں سوئے ظنی ہے کیونکہ کوئی بھی انسان جو غیر اللہ کا دروازہ کھٹکھٹاتا ہے خواہ اسے مختار کل سمجھتا ہو یا وسیلہ، اس نے گویا اللہ کے بارے میں یہ گمان کرلیا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے انتظامات کے لیے وزیر و مشیر کا محتاج ہے۔ حالانکہ وہ تو اپنے سوا ہر کسی سے غنی اور لاپرواہ ہے یا اس نے یہ سوچ رکھا ہے کہ اللہ کی قدرت شرکاء کی قدرت کی محتاج ہے یا اللہ تعالیٰ کو اس وقت تک علم نہیں ہوتا جب تک کہ کسی وسیلے سے اللہ کو باخبر نہ کیا جائے یا اللہ تعالیٰ اس وقت تک رحم نہیں کرتے جب تک کہ رحم کا واسطہ نہ ڈلوایا جائے یا اللہ
x
صفحہعنوان
15مقدمہ
18دعا اور ذکر
27صبح و شام کے اذکار
27فطرت اسلام پر صبح کرنا
31صبح و شام کی دعائیں اور اذکار
33صبح و شام میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعائیں
36سیّدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وصیت
37برے اعمال کے شرسے پناہ مانگنا
42مخلوقات کے شر سے پناہ مانگنے کی دعا
44نقصان سے پناہ مانگنے کی دعا
47ہر چیز اللہ تعالیٰ کے ہی ہاتھ میں ہے
49سید الاستغفار
55معوذتین اورسورت اخلاص کی فضیلت
62لَا إلٰہَ إلَّا اللّٰہُ کی فضیلت
64سُبْحانَ اللّٰهِ وبِحَمْدِهِ کی فضیلت
68سونے اور جاگنے کے اذکار
68سونے کے وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا
71سونے کے آداب
74سونے کے اذکار
76بیداری کے وقت ذکر کی فضیلت
78نیند سے بیدار ہونے کی دعا
81بیت الخلا میں آنے جانے کی دعائیں
81بیت الخلا جانے کی دُعا
83بیت الخلا سے نکلنے کی دُعا
85لباس سے متعلق دعائیں
85لباس پہننے کی دُعا
86لباس اُتارتے وقت کی دُعا
87نیا لباس پہننے کی دُعا
90نیا لباس پہننے والے کو دُعا
91کھانے پینے کے اذکار
91کھانا شروع کرنے سے پہلے کی دُعا
93دودھ پینے کی دعا
94کھانے اور پینے کے بعد کی دعائیں
97کھانے اور پینے کے بعد کی دعا
99کسی کے ہاں افطاری کی دُعا
101کھانا پینا طلب کرنے کے وقت کی دعا
105جب کسی کے گھر میں نیک مہمان آجائیں تو وہ کیا کہے
113روزہ افطار کرنے کی دُعائیں
114گھر سے متعلق دعائیں
114گھرسے نکلنے کی دعا کی فضیلت
116گھر سے نکلتے وقت کی دُعا
118گھر میں داخل ہونے کی دعا (کی فضیلت)
120وضوسے متعلقہ دعائیں
120وضو سے پہلے کی دُعا
123وضو کے بعد کی دُعائیں
127وضو کے بعد دعا کرنے کی فضیلت
129مسجد اور اذان سے متعلق دُعائیں
129مسجد کی طرف جانے کی دُعا
131مسجد میں داخل ہونے کی دُعا
131مسجد سے نکلنے کی دُعا
133اذان سننے کے وقت کی دعائیں
136اذان سننے کی دعا
138اذان کے بعد کی دعا
140اذان کے بعد کی دعا
143اذان اور اقامت کے درمیان دعا کی فضیلت
145نماز اور اس کے بعد کی دعائیں و اذکار
145نماز شروع کرنے کی دعا
147نماز شروع کرنے کی ایک دوسری دعا
149نمازِ تہجد کی دُعا
163رکوع اور سجدہ کی دعائیں
167رکوع کی دعائیں
169رکوع سے اٹھنے کی دعا
175رَبَّنا وَلَكَ الحَمْدُ کہنے کی فضیلت
177رکوع سے اٹھتے ہوئے عاجزی و انکساری
180سجدہ میں دعا کرنے کی فضیلت
182سجدہ کے اذکار
185دو سجدوں کے درمیان دُعا
186تہجد کی نماز میں رکوع اور سجدہ کی دعائیں
190رکوع اور سجدہ میں تلاوت قرآن کی ممانعت
191تشہد کے بعدسلام پھیرنے سے پہلے کی دُعائیں
195نماز میں شیطانی وسوسوں سے نجات
196فرض نماز کے بعد اذکار کی فضیلت
200نماز کے بعد ذکر و استغفار
203نماز کے بعد توحید ِ الٰہی
208حضرت معاذ کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وصیت
211نماز کے بعد اللہ تعالیٰ سے مغفرت کا سوال
213نماز کے بعد قرآن میں سے کیا پڑھے؟
214نمازوں کے بعد تسبیح بیان کرنا
217نماز چاشت کے بعد کے اذکار
220سفر کے اذکار
220سواری پر سوار ہونے کی دُعا
222مسافر کے لیے کیا دعا کی جائے؟
224مسافر کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وصیت
226سفر کے وقت کی دعا
229دورانِ سفر تسبیح و تکبیر
229دوران سفر صبح کے وقت کی دُعا
231دوران سفر کسی جگہ ٹھہرنے کی دُعا
232سفر سے واپس آنے کی دعا
235مختلف اقسام کے جامع اذکار
235تلاوت قرآن سے پہلے اور بعد کی دعائیں
237سجدہ تلاوت کے اذکار و دعائیں
238نماز استخارہ کی دُعا
242کفارۂ مجلس کی دعا
249بازار میں داخل ہونے کی دُعا
252جانور خریدتے وقت کی دُعا
253چھینک کی دُعا
257جب کافر کو چھینک آئے اور وہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ِ کہے تو …
258مریض کے لیے دُعا
260جو انسان زندگی سے ناامید ہوگیا ہو تو وہ کیا کہے ؟
263مصیبت زدہ کو دیکھنے کے وقت کی دُعا
265’’مجھے تم سے اللہ کے لیے محبت ہے‘‘ کہنے والے کو دُعا
266جو انسان آپ کے لیے اپنا مال پیش کرے اس کے لیے دعا
267ادائیگی قرض کے وقت قرض لینے والے کے لیے دُعا
268شرک سے خوف کی دعا
270بدشگونی کی ناپسندیدگی کی دُعا
272تیز ہوائیں چلنے پر دُعا
274بادل گرجنے پردُعا
276بارش طلب کرنے کی دُعائیں
277چاند دیکھنے کی دُعا
279فکرمندی اور غم کی دُعائیں
283بے قراری اور بے چینی کی دُعائیں
Flag Counter