مسجد میں داخل ہونے کی دُعاسیّدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں داخل ہوتے تو فرماتے : ((أعوذُ باللّٰهِ العظيمِ، وبوجهِهِ الكريمِ، وسلطانِهِ القديمِ، منِ الشيطانِ الرجيمِ ،، بِسْمِ اللّٰهِ ‘‘ والصلوٰۃ وَالسَّلَامُ عَلَى رَسُولِ ا للّٰه ، افْتَحْ لي أبْوابَ رَحْمَتِكَ))[1]’’میں پناہ مانگتا ہوں عظمت والے اللہ کی، اس کے کریم چہرے اور قدیم سلطنت کی، شیطان مردود سے۔ اللہ کے نام کے ساتھ (داخل ہوتا ہوں ) اور صلوٰۃ و سلام ہو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر اے اللہ کھول دے میرے لیے اپنی رحمت کے دروازے۔‘‘مسجد سے نکلنے کی دُعاجب مسجد سے نکلتے تو یہ دعا کرتے : (( بِسْمِ اللّٰهِ ‘‘ والصلوٰۃ وَالسَّلَامُ عَلَى رَسُولِ ا للّٰه ، اللهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ))’’اللہ کے نام کے ساتھ (میں نکلتا ہوں ) اور صلوٰۃ وسلام ہو رسول صلی اللہ علیہ وسلم پراے اللہ ! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیرے فضل کا۔‘‘شرح:…اس حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں مسجد میں داخل ہونے کے اور باہر نکلنے کے اذکار سکھارہے ہیں ۔ ہم مسجد میں داخل ہوتے وقت پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھتے ہیں ، اور پھر اللہ تعالیٰ سے اس کی رحمت طلب کرتے ہیں ۔اور مسجد سے نکلتے وقت