شرعاً کوئی رکاوٹ نہیں ۔ [1]طبعی اور بحکم الٰہی علاج کے لیے نہایت مفید چیزوں میں شہد [2]، حبہ سوداء [3] (کلونجی)، آب زمزم [4] اور آسمان سے نازل شدہ بارش کا پانی بھی ہے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿ وَنَزَّلْنَا مِنَ السَّمَآئِ مَائً مُّبَارَکًا ﴾ (ق:۹)’’ اور ہم نے آسمان سے بابرکت پانی اتارا۔ ‘‘ زیتون کا تیل بھی مفید علاج ہے۔ کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ مبارک ہے: