Maktaba Wahhabi

غم کاعلاج

مؤلف: عبداللہ بن عبدالرحمٰن الجبرین

ناشر: مکتبہ الفرقان

مترجم: شمس الحق بن اشفاق اللہ

کیا جا سکتا۔ فاسد خیالات اور اوھام و تصورات کے مریضوں سے کتنے ہسپتال بھرے ہوئے ہیں؟ اور کمزوروں سے بڑھ کر کتنے کثیر تعداد میں طاقتور لوگوں کے دلوں پر یہ معاملات اثر انداز ہوئے ہیں؟ اور ان چیزوں نے کتنے لوگوں کو پاگل پن اور بیوقوفی کی طرف دھکیلاہے؟ بچا ہوا وہی ہے کہ جسے اللہ عزوجل نے بچا رکھا ہو۔ اور ربّ قدیر نے نفع بخش ذرائع کو حاصل کرنے کے لیے جو دل کو مضبوط رکھنے والے اور اس کے قلق کا دفاع کرنے والے ہوں، اس کو اپنے نفس کے خلاف جدو جہد کی توفیق دے رکھی ہو۔ اللہ عزوجل کا ارشادِ گرامی قدر ہے: ﴿وَيَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ وَمَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِ فَهُوَ حَسْبُهُ إِنَّ اللّٰهَ بَالِغُ أَمْرِهِ قَدْ جَعَلَ اللّٰهُ لِكُلِّ شَيْءٍ قَدْرًا﴾ (الطلاق:۳) ’’اور جو کوئی اللہ پر بھروسا رکھے تو وہ اس کو بس ہے۔ اللہ تو اپنا کام ضرور پورا کرنے والا ہے۔ بے شک اللہ تعالیٰ ہر چیز کا اندازہ ٹھہرا چکا ہے۔‘‘ فُھَوَ حَسْبُہُ …کا معنی ہے کہ: بندے کے تمام دینی اور دنیاوی معاملات میں اللہ رب کریم اس بندے کے لیے کافی ہو جاتا ہے۔‘‘ اللہ عزوجل پر توکل کرنے والا آدمی نہایت مضبوط دل والا ہوتا ہے۔ اس دل میں خواہ مخواہ کے اوھام و خیالات اثرانداز نہیں ہوتے اور نہ ہی حادثات و مشکلات اس کو پریشان کرتے ہیں۔ اس لیے کہ اسے معلوم ہوتا ہے: ایسا کرنا نفس کی کمزوری اور اس اَن جانے ڈر اور خوف کی وجہ سے ہوتا ہے کہ جس کی کوئی حقیقت ہی نہیں
x
صفحہعنوان
5عرضِ ناشر
11مقدمہ
14پہلا ذریعہ ایمان باللہ اور عمل صالح
25دوسرا ذریعہ زبان اور عمل سے مخلوق پر احسان کرنا
27تیسرا ذریعہ نفع بخش علم میں مصروف ہو جانا
28چوتھا ذریعہ آج کے کام کو آج ہی مکمل کرنا
32پانچواں ذریعہ اللہ عزوجل کا ذکر بکثرت کرتے رہنا
34چھٹا ذریعہ اللہ کی ظاہری و باطنی نعمتوں کا بیان کرنا
39ساتواں ذریعہ غموں کے اسباب کے ازالہ کی جدو جہد کرنا
40آٹھواں ذریعہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک نفع بخش دعا
42نواں ذریعہ برے احتمالات کے اسباب پر غورو فکر کرنا
43دسواں علاج بُرے اوہام و خیالات پر جلد بے چین نہ ہونا
44گیارھواں علاج اللہ تعالیٰ پر یقین کامل
46بارہواں علاج مومن بیوی اور مسلمان دوستوں سے دشمنی نہ کرنا
49تیرھواں علاج ناگواریوں کے ساتھ زندگی کو چھوٹا نہ کرے
49چودھواں حل دنیاوی تکلیفوں کا اللہ کی نعمتوں سے موازنہ نہ کرے
50پندرھواں حل لوگوں کی تکلیفوں کو اہمیت نہ دینا
51سولہواں علاج صالح سوچ
51سترھواں علاج شکریہ و انعام کا مطالبہ صرف ایک اللہ سے
53اٹھارہواں علاج نفع بخش اُمور کا اختیار کرنا
54انیسواں علاج حاضر وقت کے اعمال کا اپنے آپ کو عادی بنانا
54بیسواں حل نفع بخش اہم کاموں کو اوّلیت دینا
631… نفسیاتی بیماریاں اور اُن کا علاج
66۲… بیماریوں سے نفس کا بچاؤ
71۳… رقیہ کیا ہے؟
72۴… شرعی رقیہ کیوں؟
76۵… رقیہ (دَم جھاڑ)کی شرعی حیثیت
77۶… کیا رقیہ کسی مخصوص متعین مرض کے لیے ہے؟
82۷… رقیہ اور جائز علاج
86۸… رقیہ کا فائدہ کب ہوتا ہے؟
87۹… رقیہ (دَم جھاڑ) کی شرطیں
88۱۰… علامات اور اشکال
90۱۱…آپ خود اپنے معالج ہیں
91۱۲… رقیہ (جھاڑ پھونک)
92اوّل: …قرآنی آیات
112۱۳… ملاحظات و تنبیہات
Flag Counter