Maktaba Wahhabi

غم کاعلاج

مؤلف: عبداللہ بن عبدالرحمٰن الجبرین

ناشر: مکتبہ الفرقان

مترجم: شمس الحق بن اشفاق اللہ

کیونکہ اسے نظر بد لگ گئی ہے۔‘‘ ۵…سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہ کا قول ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مجھے نظر بد جھاڑنے کا حکم دیتے تھے۔ [1] ۶…جبرائیل علیہ السلام کا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا رقیہ کرنا ثابت ہے جس کا ذکر آئندہ سطور میں آئے گا۔ ۶… کیا رقیہ کسی مخصوص متعین مرض کے لیے ہے؟ ذہن میں یہ بات آسکتی ہے کہ دَم جھاڑ نظر بد، جادو اور شیطانی وساوس وغیرہ کے لیے خاص ہے، دوسری جسمانی،نفسیاتی یا روحانی بیماریوں میں اس کی کوئی تاثیر یا نفع نہیں۔ یہ بات درست نہیں بلکہ یہ رقیہ کے متعلق غلط تصور ہے جس کی تصحیح ضروری ہے تاکہ اپنی تمام حسی و معنوی بیماریوں کے علاج میں اس سے فائدہ اُٹھایا جا سکے۔ رقیہ کی تمام امراض میں منفعت پر قرآن و حدیث کی بہت ساری دلیلیں موجود ہیں۔ یہ کسی معینہ مرض کے ساتھ خاص نہیں، چند دلیلیں درج ذیل ہیں: (ا) قرآنی دلیلیں: قرآنِ کریم میں بہت ساری آیات ہیں جو بہت سی بیماریوں میں رقیہ کی منفعت پر دلالت کرتی ہیں۔ مثلاً: ۱… اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿قُلْ ہُوَ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا ہُدًی وَّشِفَآئٌ﴾
x
صفحہعنوان
5عرضِ ناشر
11مقدمہ
14پہلا ذریعہ ایمان باللہ اور عمل صالح
25دوسرا ذریعہ زبان اور عمل سے مخلوق پر احسان کرنا
27تیسرا ذریعہ نفع بخش علم میں مصروف ہو جانا
28چوتھا ذریعہ آج کے کام کو آج ہی مکمل کرنا
32پانچواں ذریعہ اللہ عزوجل کا ذکر بکثرت کرتے رہنا
34چھٹا ذریعہ اللہ کی ظاہری و باطنی نعمتوں کا بیان کرنا
39ساتواں ذریعہ غموں کے اسباب کے ازالہ کی جدو جہد کرنا
40آٹھواں ذریعہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک نفع بخش دعا
42نواں ذریعہ برے احتمالات کے اسباب پر غورو فکر کرنا
43دسواں علاج بُرے اوہام و خیالات پر جلد بے چین نہ ہونا
44گیارھواں علاج اللہ تعالیٰ پر یقین کامل
46بارہواں علاج مومن بیوی اور مسلمان دوستوں سے دشمنی نہ کرنا
49تیرھواں علاج ناگواریوں کے ساتھ زندگی کو چھوٹا نہ کرے
49چودھواں حل دنیاوی تکلیفوں کا اللہ کی نعمتوں سے موازنہ نہ کرے
50پندرھواں حل لوگوں کی تکلیفوں کو اہمیت نہ دینا
51سولہواں علاج صالح سوچ
51سترھواں علاج شکریہ و انعام کا مطالبہ صرف ایک اللہ سے
53اٹھارہواں علاج نفع بخش اُمور کا اختیار کرنا
54انیسواں علاج حاضر وقت کے اعمال کا اپنے آپ کو عادی بنانا
54بیسواں حل نفع بخش اہم کاموں کو اوّلیت دینا
631… نفسیاتی بیماریاں اور اُن کا علاج
66۲… بیماریوں سے نفس کا بچاؤ
71۳… رقیہ کیا ہے؟
72۴… شرعی رقیہ کیوں؟
76۵… رقیہ (دَم جھاڑ)کی شرعی حیثیت
77۶… کیا رقیہ کسی مخصوص متعین مرض کے لیے ہے؟
82۷… رقیہ اور جائز علاج
86۸… رقیہ کا فائدہ کب ہوتا ہے؟
87۹… رقیہ (دَم جھاڑ) کی شرطیں
88۱۰… علامات اور اشکال
90۱۱…آپ خود اپنے معالج ہیں
91۱۲… رقیہ (جھاڑ پھونک)
92اوّل: …قرآنی آیات
112۱۳… ملاحظات و تنبیہات
Flag Counter