Maktaba Wahhabi

غم کاعلاج

مؤلف: عبداللہ بن عبدالرحمٰن الجبرین

ناشر: مکتبہ الفرقان

مترجم: شمس الحق بن اشفاق اللہ

اس کو چھین لیں تو بلاشبہ وہ نااُمید و ناشکرا بن جاتا ہے۔ اور اگر ہم اس کو اس تکلیف کے بعد کہ جو اس پر آئی ہو پھر کسی نعمت و آرام کا مزہ چکھائیں تو وہ ضرور کہنے لگتا ہے کہ: اب تمام دلدر مجھ سے دُور ہو گئے ہیں اور بلاشبہ وہ اس وقت پھر خوش ہو کر شیخی بگھارنے لگتا ہے۔‘‘ یعنی انسان میں یہ کمزوری ہے کہ جب اسے کوئی معمولی سی بھی آزمائش و مصیبت پہنچتی ہے تو وہ اللہ تعالیٰ کی پچھلی تمام نعمتوں اور مہربانیوں کو یکسر بھول جاتا ہے،اور یہی اس کی ناشکری ہے۔ بعینہ معاملہ اس کے برعکس بھی ہے کہ: جب اسے کوئی نعمت ملتی ہے تو اللہ کا شکر ادا کرنے کی بجائے اترانے لگتا ہے اور سمجھتا ہے کہ: اب تمام مصیبتیں اور سختیاں ختم ہو گئیں۔ دنیا میں کوئی ایسا انسان نہیں ہے کہ جسے کوئی غم، دُکھ،تکلیف اور مصیبت لاحق نہ ہو۔ اس میدان میں ہر آدمی کسی نہ کسی آزمائش کا شکار ہے۔ مگر بات یہ ہے کہ: جب ہم اللہ رب العالمین کی طرف سے آئی ہوئی آزمائشوں کے نتیجے میں حاصل شدہ دُکھوں اور غموں کا علاج اپنی عقل و تدبیر یا ناقص العلم لوگوں کے ٹونے، ٹوٹکوں سے کرنے لگتے ہیں تو مشاکل کم ہونے کی بجائے اور بڑھ جاتی ہیں۔ جن سے تنگ آکر دیکھا گیا ہے کہ اکثر لوگ اللہ رب کبریا کی ذاتِ رحیم و کریم کے بارے میں نہایت گستاخانہ و نازیبا الفاظ کا استعمال کر کے اپنی آخرت تباہ کر بیٹھتے ہیں۔ اور بعض ایسے بھی ہوتے ہیں کہ جو ہمت ہار کر اپنی زندگی سے ہی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ اس ضمن میں اگر تین باتوں کا لحاظ رہے تو نوبت یہاں تک کبھی بھی نہ پہنچے
x
صفحہعنوان
5عرضِ ناشر
11مقدمہ
14پہلا ذریعہ ایمان باللہ اور عمل صالح
25دوسرا ذریعہ زبان اور عمل سے مخلوق پر احسان کرنا
27تیسرا ذریعہ نفع بخش علم میں مصروف ہو جانا
28چوتھا ذریعہ آج کے کام کو آج ہی مکمل کرنا
32پانچواں ذریعہ اللہ عزوجل کا ذکر بکثرت کرتے رہنا
34چھٹا ذریعہ اللہ کی ظاہری و باطنی نعمتوں کا بیان کرنا
39ساتواں ذریعہ غموں کے اسباب کے ازالہ کی جدو جہد کرنا
40آٹھواں ذریعہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک نفع بخش دعا
42نواں ذریعہ برے احتمالات کے اسباب پر غورو فکر کرنا
43دسواں علاج بُرے اوہام و خیالات پر جلد بے چین نہ ہونا
44گیارھواں علاج اللہ تعالیٰ پر یقین کامل
46بارہواں علاج مومن بیوی اور مسلمان دوستوں سے دشمنی نہ کرنا
49تیرھواں علاج ناگواریوں کے ساتھ زندگی کو چھوٹا نہ کرے
49چودھواں حل دنیاوی تکلیفوں کا اللہ کی نعمتوں سے موازنہ نہ کرے
50پندرھواں حل لوگوں کی تکلیفوں کو اہمیت نہ دینا
51سولہواں علاج صالح سوچ
51سترھواں علاج شکریہ و انعام کا مطالبہ صرف ایک اللہ سے
53اٹھارہواں علاج نفع بخش اُمور کا اختیار کرنا
54انیسواں علاج حاضر وقت کے اعمال کا اپنے آپ کو عادی بنانا
54بیسواں حل نفع بخش اہم کاموں کو اوّلیت دینا
631… نفسیاتی بیماریاں اور اُن کا علاج
66۲… بیماریوں سے نفس کا بچاؤ
71۳… رقیہ کیا ہے؟
72۴… شرعی رقیہ کیوں؟
76۵… رقیہ (دَم جھاڑ)کی شرعی حیثیت
77۶… کیا رقیہ کسی مخصوص متعین مرض کے لیے ہے؟
82۷… رقیہ اور جائز علاج
86۸… رقیہ کا فائدہ کب ہوتا ہے؟
87۹… رقیہ (دَم جھاڑ) کی شرطیں
88۱۰… علامات اور اشکال
90۱۱…آپ خود اپنے معالج ہیں
91۱۲… رقیہ (جھاڑ پھونک)
92اوّل: …قرآنی آیات
112۱۳… ملاحظات و تنبیہات
Flag Counter