Maktaba Wahhabi

البیان شمارہ 13

مؤلف: مدیر :خالد حسین گورایہ

ناشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی

113
وف بن مالك بن عمرو بن كعب الخزرج بن سعد الأنصاري الصحابي.[1] آپ 14 جمادی الاولی 1245ھ؁ یمن کے شہر الحدیدمیں پیدا ہوئے ان کی تعلیم کا آغاز حفظ قرآن مجید سے ہوا اور اپنے والد کی زندگی ہی میں آپ نے قرآن مجید حفظ کر لیا والد کی وفات کے بعد یمن کے دوسرےشہر المراوعہ چلے گئے وہاں آپ نے مختلف اساتذہ کرام سے علم نحو کے ساتھ فقہ شافعی کی تعلیم حاصل کی ، المراوعہ میں آپ کا قیام 8 سال رہا اس کے بعد علامہ حسن بن عبد الباری الاہدل کی خدمت میںحاضر ہوئے اور ان سے سنن ابن ماجہ ، سنن نسائی ، سنن ابی داؤد ، جامع ترمذی ، صحیح بخاری اور صحیح مسلم پڑھیں۔ علامہ حسن بن عبد الباری الاہدل سے استفادہ کے بعد یمن کے شہر زبید جاکر مفتی زبید علامہ محمد بن عبدالرحمن الاہدل اور ان کے صاحبزادہ علامہ سلیمان بن محمد بن عبد الرحمان الاہدل سے حدیث کی سند واجازت حاصل کی ان کے علاوہ شیخ حسین بن محسن نے شیخ صفی الدین احمد بن القاضی محمد بن علی الشوکانی جو کسی ضروری کام کے سلسلہ میں صنعاء سے حدیدہ تشریف لائے تھے ان سے صحاح ستہ کی چیدہ چیدہ عبارتیں پڑھ کر سند واجازت حاصل کی۔ فراغت تعلیم کے بعد حدیدہ کے متصل قریہ لُحیہ کے قاضی مقرر ہوئے لیکن جلدی آپ نے قاضی کے منصب سے استعفیٰ دے دیا استعفیٰ کی وجہ ارباب حکومت سےبعض مسائل واحکام میں اختلاف تھا۔ ارباب حکومت نے تین دن تک آپ کو مصائب وآلام میں مبتلا رکھا آپ کو بھوکا رکھا دھوپ میں بٹھائے رکھا لیکن آپ کے پائے استقلال میں لغزش نہ آئی اور اپنے فتوی سے رجوع نہ کیا[2]۔ ہندوستان آمد استعفی کے بعد شیخ حسین بن محسن ہندوستان کی ریاست بھوپال تشریف لے آئے اس وقت نواب سکندر جہاں بیگم صاحبہ سریرائے سلطنت تھیں علامہ حسین بن محسن دوسال تک بھوپال میں مقیم رہے اس کے بعد واپس اپنے ملک یمن تشریف لے گئے اور پانچ سال یمن میں اقامت گزیں رہے پھر دوبارہ بھوپال
x
صفحہعنوان
1يمن مين حوثي بغاوت
12کیا علامہ وحید الزمان کے تفردات کی بنا پر مسلک اہل حدیث پر اعتراض کیا جاسکتاہے ؟
18جادو جنات سے بچیں
44رشتوں کی بنیاد کیاہونی چاہیے؟
56رمضان المبارک واعتکاف کے احکام ومسائل
72دینی و دنیاوی تعلیمی اداروں کی تقسیم کیوں؟
90حوثی زیدی ہیں یا رافضی؟
96بچوں کی تربیت کے رہنما اصول
112برصغیر (پاک وہند) میں علم حدیث
128اِسلام اور ریلیاں
Flag Counter