Maktaba Wahhabi

البیان شمارہ 13

مؤلف: مدیر :خالد حسین گورایہ

ناشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی

رمضان المبارک واعتکاف کے احکام ومسائل جمع وترتیب:عبدالمجیدمحمدحسین بلتستانی[1] نیکیوںاوررحمتوں کے موسم بہار کی آمدآمدہے،اس ماہ مقدس میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے اپنے بندوں کےلیے خصوصی عنایا ت اورمہربانیاں ہوتی ہیں،خوابِ غفلت میں پڑے انسان کوتوبہ اورانابت کے مواقع نصیب ہوتےہیں،اس مقدس ماہ میں روزہ ،قیام اللیل ہرعبادت کی اپنی لذت ہوتی ہے۔ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کافرمان عالی شان ہے ’’من صام رمضان إیمانا واحتسابا غفرلہ ماتقدم من ذنبہ ‘‘[2] ترجمہ:جس نے رمضان کے روزے ایمان کےحالت میں اورثواب کی نیت سے رکھے اس کے سارے گناہ معاف کردیےجاتےہیں۔ ایک اور روایت میں اس بابرکت ماہ کی بابت فرمایا: ’’ إذا جاء رمضان فتحت أبواب الجنۃ وغلقت أبواب النار وصفدت الشیاطین‘‘[3] ترجمہ:’’جب رمضان آتاہے توجنت کےدروازے کھول دیےجاتےہیں ،جہنم کے دروازے بندکردیے جاتےہیں اور شیاطین کوجکڑدیاجاتاہے‘‘۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ اس مقدس ماہ میں خوب محنت کی جائے،گناہوں سے توبہ کرکے جہنم
x
صفحہعنوان
1يمن مين حوثي بغاوت
12کیا علامہ وحید الزمان کے تفردات کی بنا پر مسلک اہل حدیث پر اعتراض کیا جاسکتاہے ؟
18جادو جنات سے بچیں
44رشتوں کی بنیاد کیاہونی چاہیے؟
56رمضان المبارک واعتکاف کے احکام ومسائل
72دینی و دنیاوی تعلیمی اداروں کی تقسیم کیوں؟
90حوثی زیدی ہیں یا رافضی؟
96بچوں کی تربیت کے رہنما اصول
112برصغیر (پاک وہند) میں علم حدیث
128اِسلام اور ریلیاں
Flag Counter