Maktaba Wahhabi

البیان شمارہ 13

مؤلف: مدیر :خالد حسین گورایہ

ناشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی

دیہات سے تھا ، اس کے نام کی چٹ دیکھ کر جب چوہدری صاحب نے اسے اندر بلایا تو مجھے بتایا کہ یہ ملاقاتی علم نجوم اور علم جفر کا ماہر ہے اور جو کچھ بتاتاہے صحیح نکلتاہے، وہ شخص آیا اور کرسی پر بیٹھ کر دو چار باتیں کرنےکے بعد رونےلگا ، چوہدری صاحب نےوجہ پوچھی تو کہنے لگا کہ ’’چوہدری صاحب میں آپ سے آخری دفعہ ملنے آیا ہوں ، میرے حساب کے مطابق میں اپنے آپ کو چند دنوں کے بعد دنیا میں نہیں دیکھتا، میرا دانہ پانی ختم ہوچکا ہے ، کوئی پانچ چھ روز بعد چوہدری صاحب نے مجھے بتایا کہ اس شخص کا انتقال ہوگیا ہے ۔ اس طرح کے بہت سے واقعات کا میں عینی شاہد ہوں کہ کسی پامسٹ ، علم نجوم کے ماہر نے جو کچھ بتایا وہ صحیح نکلا لیکن یادرکھیں یہ نہ ہی روحانیت ہے اورنہ ہی اولیاء کرام کا وطیرہ‘‘[1] علم نجوم بھی جادو کی اقسام میں سے ایک قسم ہے جس میں نجومی حضرات چاند ستاروں کی گردش وغیرہ سے زمینی حوادث اور دیگر امور کی پیشین گوئیاں کرتے ہیں مثلاً کبھی وہ کہیں گے کہ اگر فلاں ستارہ طلوع ہوا تو کسی کی موت ہوگی یا خشک سالی یا بارش و بر سات کا سلسلہ ہوگا، اور اگر فلاں ستارہ فلاں وقت میںنمودار ہوا تو اشیاء مہنگی یا سستی ہوجائیں گی۔[2] بنیادی طور پر نجومیوں کا علم او ران کے دعوے چار نکات میں تقسیم کیے جاسکتے ہیں۔ (1)اٹکل پچو (2)علم غیب کا دعویٰ (3)کہا نت اور جادو سے مدد (4)چالاکیا ں اور تضاد بیانیاں[3]
x
صفحہعنوان
1يمن مين حوثي بغاوت
12کیا علامہ وحید الزمان کے تفردات کی بنا پر مسلک اہل حدیث پر اعتراض کیا جاسکتاہے ؟
18جادو جنات سے بچیں
44رشتوں کی بنیاد کیاہونی چاہیے؟
56رمضان المبارک واعتکاف کے احکام ومسائل
72دینی و دنیاوی تعلیمی اداروں کی تقسیم کیوں؟
90حوثی زیدی ہیں یا رافضی؟
96بچوں کی تربیت کے رہنما اصول
112برصغیر (پاک وہند) میں علم حدیث
128اِسلام اور ریلیاں
Flag Counter