Maktaba Wahhabi

البیان شمارہ 13

مؤلف: مدیر :خالد حسین گورایہ

ناشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی

حاسد کی علامات: 1-محسود کو دیکھتے ہی حاسد کے چہرے کا رنگ بدل جاتا ہے اور اس کا ہنستا خوشگوار چہرہ یک لخت تاریک ہوجاتاہے ۔ 2-حاسدشخص ہمیشہ اللہ کی تقدیر سے نالاں اور برہم رہتا ہے۔ 3-حاسد اگر پوری دنیاکےخزانوں کا مالک بن جائے تب بھی شکوہ ہی کرتا رہے گااور اللہ بچائےکہ وہ اللہ کا شکر کم ہی اداکرتاہے۔ 4-حاسد جس سے حسد کرتاہے اس کی غلطیوں اور کوتاہیوں کی تلاش میں رہتاہے او رانہیں مجالس میں بڑھا چڑھا کر بیان کرتا ہے۔ 5-محسود کی خوبیوں اور اچھائیوں کو چھپاتا ہے ان کے بارے میں جان بوجھ کر انجان بنا رہتا ہے اور لوگوں میں انہیں معمولی بنا کر پیش کرتا ہے ۔ 6-حاسد زیادہ دیر تک خاموش نہیں رہ سکتا وہ محسود کے کلام کا جواب تو ہنستے ہوئے مزاحیہ انداز میں دیتاہے لیکن اس کے دل کا بھر پور کینہ اور بغض اس کی نظروں سے واضح ہوتاہے۔ 7-حاسد محسود پر ہر وقت بادلیل وبے دلیل واضح طور پر رسواکن تنقید کرتا رہتاہے۔ 8-حاسد ہر وقت موقع کی تلاش میں رہتا ہے وہ کوئی ایسا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا کہ جس میں محسود کو جانی یا مالی نقصان سے دوچار کیا جاسکتاہو۔ 9-آخری بات یہ ہے کہ حاسد کا خون ہروقت کھولتا رہتا ہے ، وہ ایک پریشان طبیعت شخص ہوتا ہے ، ذلت اور بدحالی ہر وقت اس کے چہرے پر چھائی رہتی ہے[1]۔ جادو گر کی علامات: 1-مریض سے اس کا اور اس کی والدہ کا نام پوچھنا۔ 2-مریض سے اس کی استعمال شدہ اشیاء مثلاً کنگھی ، کپڑے اور بال طلب کرنا۔
x
صفحہعنوان
1يمن مين حوثي بغاوت
12کیا علامہ وحید الزمان کے تفردات کی بنا پر مسلک اہل حدیث پر اعتراض کیا جاسکتاہے ؟
18جادو جنات سے بچیں
44رشتوں کی بنیاد کیاہونی چاہیے؟
56رمضان المبارک واعتکاف کے احکام ومسائل
72دینی و دنیاوی تعلیمی اداروں کی تقسیم کیوں؟
90حوثی زیدی ہیں یا رافضی؟
96بچوں کی تربیت کے رہنما اصول
112برصغیر (پاک وہند) میں علم حدیث
128اِسلام اور ریلیاں
Flag Counter