Maktaba Wahhabi

البیان شمارہ 14-15

مؤلف: مدیر : خالد حسین گورایہ

ناشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی

141
’’ولی اللہ سے مراد اللہ کو پہچاننے والا ، اس کی اطاعت میں ہمیشگی کرنے والا عالم ہے۔‘‘ سيدنا عبد اللہ بن المبارک رحمہ اللہ فرماتےہیں: ’’من استخف بالعلماء ذھبت آخرتہ، ومن استخف بالأمراء ذھبت دنياہ، ومن استخف بالإخوان ذھبت مروءتہ‘[1] ’’جو علماء کو حقير سمجھے اس کی آخرت ضائع ہوگئی ، جو امراء کو حقیر سمجھے اس کی دنیا برباد ہوگئی، اور جو اپنے دوست واحباب کو حقارت سے دیکھے اس کی مروت کا جنازہ نکل گیا۔ ‘‘ امام سہل بن عبداللہ التستری فرماتے ہیں: ’’لا يزال الناس بخير ما عظموا السلطان والعلماء، فإن عظموا ھذين: أصلح اللہ دنياھم وأخراھم،وإن استخفوابھذين:أفسدوادنياھم وأخراھم[2] ’’ لوگ اس وقت تک خیر پر رہیں گے جب تک وہ حکمرانوں اورعلماء کرام کی توقیر کرتے رہیں گے، جب وہ ان دونوں کی عزت کرتے ہیں تو اللہ تعالی ان کی دنیا اور آخرت سنوار دیتا ہے، اوراگر ان دونوں کی اہانت کرتے ہیں تو اللہ پاک ان کی دنیا وآخرت بگاڑ دیتا ہے۔‘‘ آج کے ہمارے اس دور میں علماءپر خوب کیچڑ اچھالاجاتاہے۔ ایسےلوگوں کو ان نصوص و آثارسے عبرت حاصل کرناچاہیے۔ (5)ہرقسم کی پارٹیوں سے خواہ ان کاتعلق سیاسی ہو یا مذہبی ان سے قطعی اجتناب کرناچاہیے،خصوصاوہ جماعتیں جو منہجِ حق سے کوسوں دورہیں ان کے قریب بھی نہ پھٹکے ، جو بھی ان کے چکروں میں پڑجاتاہے پھر اسے جان چھڑانامشکل ہوجاتاہے،ان سے کنارہ کشی میں ہی انسان کی عافیت وسلامتی ہے۔ (6) اپنےامراء وحکام کے ساتھ خیرخواہانہ پہلو اختیار کرے،ان کے خلاف خروج یاتنقید جیسے امور سے
x
صفحہعنوان
2حافظ عبدالحمیدازہررحمہ اللہ حیات وخدمات
9کیا جنت اور جہنم ابھی موجود ہیں؟
29مدینہ طیبہ ومسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے فضائل واحکام فضائل مدینہ طیبہ
39انکارِ حدیث کا مطلب اور منکر حدیث کا مصداق کون؟
49اپنے بیماروں کا علاج کتاب و سنت سے کیسے کریں؟
91مدارس کے ضعیف العمر اور بیمار اساتذہ مسائل مشکلات اور ان کا حل
99ٹریفک قوانین کی پاسداری شرعی اصولوں کی روشنی میں 
113احکام ومسائل
128حزبيت ایک ناسور
151باطل افکار ونظریات کی تردید میں علمائے اہلحدیث کی خدمات
169فضیلۃ الشیخ ارشاد الحق اثری صاحب حفظہ اللہ کی حیات وخدمات سے متعلق خصوصی گفتگو
Flag Counter