Maktaba Wahhabi

البیان شمارہ 14-15

مؤلف: مدیر : خالد حسین گورایہ

ناشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی

144
’’ما رأیت أعلم علی وجہ الارض من ھن الشیخ ‘‘ روئے زمین پر اس وقت(محدث گوندلوی) جیسا صاحب علم وفضل عالم میں نے نہیں دیکھا۔ [1] حضرت محدث گوندلوی کی تدریسی مدت نصف صدی سے زیادہ ہے آپ نے جن دینی مدارس میں تدریسی خدمات انجام دیں ان کی تفصیل حسب ذیل ہے۔ دار الحدیث ۔گوندلانوالہ ضلع گوجرانوالہ مدرسہ تعلیم الاسلام ۔روڈانوالا جامعہ محمدیہ ۔گوجرانوالہ جامعہ اسلامیہ گلشن آباد گوجرانوالہ جامعہ دار السلام عمر آباد(مدراس) جامعہ اسلامیہ مدینہ یونیورسٹی مدینہ منورہ(سعودی عرب) جامعہ سلفیہ ۔فیصل آباد تلامذہ جس مدرس کی تدریسی مدت نصف صدی سے زیادہ ہو اس کے تلامذہ کا شمار ممکن نہیں ۔ ذیل میں آپ کے چند اُن تلامذہ کا ذکر کیا جاتاہے جنہوں نے درس وتدریس اور تصنف وتالیف میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ اصحاب تدریس مولانا ابو الحسن عبید اللہ رحمانی مبارکپوری ، مولانا نذیر احمد رحمانی ، ملونی بن حکیم عبدالشکور عراقی، مولانا محمد عطاء اللہ حنیف بھوجیانی، مولانا حافظ محمد اسحاق حسینوی، مولانا ابو البرکات احمد مدراسی ، علامہ احسان الٰہی ظہیر، مولانا حافظ عبد اللہ بڈھیالوی، شیخ الحدیث مولانا محمد عبد اللہ آف گوجرانوالہ، مولانا پیر محمد یعقوب قریشی، مولانا محمد عبدہ فیروزپوری، شیخ الحدیث مولانا محمد اعظم، مولانا محمدصدیق فیصل
x
صفحہعنوان
2حافظ عبدالحمیدازہررحمہ اللہ حیات وخدمات
9کیا جنت اور جہنم ابھی موجود ہیں؟
29مدینہ طیبہ ومسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے فضائل واحکام فضائل مدینہ طیبہ
39انکارِ حدیث کا مطلب اور منکر حدیث کا مصداق کون؟
49اپنے بیماروں کا علاج کتاب و سنت سے کیسے کریں؟
91مدارس کے ضعیف العمر اور بیمار اساتذہ مسائل مشکلات اور ان کا حل
99ٹریفک قوانین کی پاسداری شرعی اصولوں کی روشنی میں 
113احکام ومسائل
128حزبيت ایک ناسور
151باطل افکار ونظریات کی تردید میں علمائے اہلحدیث کی خدمات
169فضیلۃ الشیخ ارشاد الحق اثری صاحب حفظہ اللہ کی حیات وخدمات سے متعلق خصوصی گفتگو
Flag Counter