Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 8

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی 99 جے ماڈل ٹاؤن لاہور

سال شائع: 1971ء

چنانچہ اللہ تعالیٰ کو ان کی تضرع اور عاجزی سے دعا کرنا اور معافی مانگنا پسند آئی اور ان کی توبہ قبول فرما کر اپنی برگزیدہ اور پسندیدہ ہستیوں میں شامل کر لیا۔ استغفارِ نوح علیہ السلام : جب طوفانِ نوح آتا ہے تو حضرت نوح علیہ الصلوٰۃ والسلام کشتی میں سوار ہو جاتے ہیں اور اپنے بیٹے کنعان سے کہتے ہیں : ’’بیٹا! ہمارے ساتھ کشتی میں سوار ہو جاؤ۔‘‘ لیکن ان کا بیٹا کشتی میں سوار ہونے سے انکار کرتا ہے اور کہتا ہے کہ: ’’میں کسی پہاڑ کے دامن میں پناہ لے لوں گا۔‘‘ چنانچہ جب طوفانی امواج کی لپیٹ میں آتا ہے تو حضرت نوح علیہ السلام پدرانہ شفقت سے مغلوب ہو کر بارگاہِ ایزدی میں دعا کرتے ہیں کہ ’’الٰہی! میرا بیٹا میرے اہل سے ہے اور تیرا وعدہ برحق ہے۔‘‘ اللہ تعالیٰ کو ان کی یہ درخواست ناگوار گزرتی ہے اور حضرت نوح علیہ السلام کو ڈانٹ آتی ہے کہ ’’اے نوح! یہ تیرے اہل میں شامل نہیں ہے کیونکہ اس کے اعمال صالح نہیں ہیں ۔ تم میرے سامنے ایسی درخواست مت کرو کسی کو غلط اور ناجائز سفارش کرنا جاہلوں کا کام ہے۔‘‘ حضرت نوح علیہ السلام اپنی غلطی کا فوراً اعتراف کرتے ہیں اور ندامت میں ڈوب کر اللہ تعالیٰ کے سامنے اپنی غلطی کی معذرت ان الفاظ میں کرتے ہیں ۔ رَبِّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ اَنْ اَسْئَلَکَ مَا لَیْسَ لِیْ بِہ عِلْمٌ وَّاِلَّا تَغْفِرْلِیْ وَتَرْحَمْنِیْ اَکُنْ مِّنْ الْخٰسِرِیْنَ۔ (سورہ ہود) ’’اے باری تعالیٰ میں تیرے ساتھ پناہ مانگتا ہوں ایسا سوال کرنے سے جس کا مجھے علم نہیں اگر تو نے مجھے معافی نہ دی اور مجھ پر رحم نہ فرمایا تو میں خسارہ پانے والوں میں سے ہو جاؤں گا۔‘‘ حضرت ہود علیہ السلام : حضرت ہود کی قوم شرک و بت پرستی میں مبتلا تھی۔ ہر قسم کے صنعائر و کبائر ان کی فطرت بن چکی تھی۔ حضرت ہود علیہ السلام قوم کی یہ زبوں حالی دیکھ کر انہیں نصیحت فرماتے ہیں : یٰقَوْمِ اسْتَغْفِرُوْا رَبَّکُمْ ثُمَّ تُوْبُوْآ اِلَیْہِ ط (سورہ ھود) ’’اے میری قوم! اپنے پروردگار سے اپنے گناہوں کی معافی مانگو اور آئندہ کے لئے توبہ کرو۔‘‘
x
صفحہعنوان
3فکر و نظر
3ایک پکار اور دعوتِ فکر و عمل
9جمادی الاولیٰ و جمادی الاخریٰ
10توبہ و استغفار
16نیا سامراج
23حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے معاشی شب و روز
29وہ کون ہے یہاں جو گرفتارِ غم نہیں ؟
30مستورات کے سلسلے کے چند عام مسائل
40مفید الاحناف
Flag Counter