Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 9

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی 99 جے ماڈل ٹاؤن لاہور

سال شائع: 1971ء

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمـٰنِ الرَّحِيمِ فکر و نظر رجب المرجّب ماہِ رجب کے فضائل کے متعلق چند احادیث ملتی ہیں جو صحیح نہیں ہیں ۔ شیخ عبد الحق دہلوی رحمہ اللہ نے ’’ماثبت بالسنہ‘‘ میں رجب کی فضیلت کے بارے میں چند حدیثیں لکھ کر ان کے متعلق تحریر کیا ہے کہ یہ حدیثیں صحیح نہیں ، ان میں سے اکثر ضعیف اور موضوع ہیں ۔[1] حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی کتاب ‘‘تبین العجب‘‘ میں فضیلت ماہِ رجب سے معلقہ حدیثوں پر بحث کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ ’’ان میں سے کوئی بھی اس قابل نہیں کہ انہیں حجت قرار دیا جائے۔‘‘ شیخ علامہ قاضی القضاۃ یمن محمد بن علی شوکانی رحمۃ اللہ علیہ کتاب ’’السیل الجرار‘‘ میں تحریر فرماتے ہیں کہ:۔ لَمْ یَرِدْ فِیْ رَجَبَ عَلَی الْخُصُوْصِ سُنَّۃٌ صَحِیْحَۃٌ وَلَا حَسَنَۃٌ وَلَا ضَعِیْفَۃٌ ضُعْفًا خَفِیْفًا بَلْ جَمِیْ مَا رُوِیَ فِیْہِ َلَی الْخُصُوْصِ اِمَّا مَوْضُوْعٌ مَکْذُوْبٌ اَوْ ضَعِیْفٌ شَدِیْدُ الضَّعْفِ وَغَایَۃُ مَا یَصْلُحُ التَّمَسُّکُ بِہ اِسْتِحْبَابُ صَوْمِہ مَا وَرَدَ فِیْ حَیْثِ الرَّجُلِ الْبَاھِلِیِّ اَنَّ النَّبیَّ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ لَہ صُمْ اَشْھَرَ الْحُرْمِ وَرَجَبُ مِنَ الْاَشْھُرِ الْحُرُمِ بِلَا خِلَافٍ وَھٰذَا الْحَدِثُ اَخْرَجَہ اَحْمَدُ وابُوْ دَاودَ وَابْنُ مَاجَۃ لٰکِنَّہ لَا یَدُلُّ عَلٰی شَھْرِ رَجَبَ عَلَی الْخُصُوْصِ۔‘‘
x
صفحہعنوان
3فکر و نظر رجب المرجّب
6نادان ہیں جو شادابیٔ گل سے آنکھ لگائے بیٹھے ہیں
7عورت نکاح میں ولی کی محتاج کیوں ہے؟
16توبہ و استغفار
27گلہائے نعت
28نیا سامراج
37انکارِ حدیث کے ردّ میں امام کی خدمات
43مفید الاحناف
Flag Counter