امور سے انسان نور ایمان سے عاری ہو جاتا ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ المُوْمِنُوْنَ وَقَّانُوْنَ عِندَ الشَّبَھَاتِ (مومن مشتبہ امور سے اجتناب کرتے ہیں ) (اتباع الحسنۃ فی جملہ ایام السنۃ) نادان ہیں جو شادابیٔ گل
سے آنکھ لگائے بیٹھے ہیں عبد الرحمن عاجزؔ رحمانیہ دار الکتب لائل پوربچپن کا زمانہ، عہدِ جوانی یونہی لٹائے بیٹھے ہیں ہم اپنے گھر کو اپنے ہاتھوں آگ لگائے بیٹھے ہیںجو کام کے دن تھے بیت گئے وہ مدہوشی کے عالم میں اُس اک اک لمحہ پر اب سو سو اشک بہائے بیٹھے ہیںکس طور سے پہنچے گا منزل پر اے طائر بد قسمت تو صیاد ہزاروں رستہ بھر میں دام بچھائے بیٹھے ہیںاے جانے والے دیکھ نہ تو رنگینیٔ محفل کی جانب ہم لمحہ بھر کی عشرت سے سو درد اُٹھائے بیٹھے ہیںاس فصلِ بہاراں کے پردے میں دور خزاں ہے پوشیہ نادان ہیں جو شادابیٔ گل سے آنکھ لگائے بیٹھے ہیںیہ غنچے اپنی نکہت میں پوشیدہ شرارے رکھتے ہیں اس گلشن کے لاکھوں بلبل گھر اپنے جلائے بیٹھے ہیںہوشیار! کہ تیری راہِ سفر معمور ہے ساری کانٹوں سے اس راہ میں کتنے اہل خرد دامن الجھائے بیٹھے ہیںآتے رہے ہیں پیش نظر دن رات جنازوں کے منظر حیرت ہے یہ پر کیوں اپنی اجل ہم دل سے بھلائے بیٹھے ہیں ؟اس دارِ فنا سے چلے گئے کتنے یار و غمخوار اپنے ہم کتنے جگر گوشے اپنے قبروں میں دبائے بیٹھے ہیںہر صبح سفر ہر شام سفر عاجزؔ آخر انجام سفرکچھ چلے گئے کچھ جائیں گے دنیا میں جو آئے بیٹھے ہیں