Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 14

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: مارچ 1972

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ فکر و نظر محرم الحرام یومِ عاشورہ: اس مہینہ میں یومِ عاشورہ کا روزہ رکھنا مستحب ہے۔ بخاری و مسلم میں ابنِ عباس کی روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس دن کے علاوہ کسی دوسرے دن کو افضل کر کبھی روزۂ نفلی نہیں رکھا اور ماہِ رمضان کے علاوہ کبھی پورے مہینہ بھر روزے نہیں رکھے۔ بخاری و مسلم ہی کی ایک روایت میں مذکور ہے کہ عاشورہ کے روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین کو فرمایا کہ ’’آج کا روزہ رکھنا کسی کے لئے ضروری نہیں ۔ میں آج روزے سے ہوں ۔ جو شخص چاہتا ہے، روزہ رکھے اور اگر روزہ نہ رکھا جائے تو کوئی حرج کی بات نہیں ۔‘‘ ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اہلِ جاہلیت اس دن روزہ رکھتے تھے۔ فرضیتِ رمضان سے قبل مسلمان بھی روزہ رکھتے رہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اس دن کا روزہ رکھا۔ پھر فرمایا کہ ’’ایام اللہ میں سے یہ بھی ایک عام دن ہے۔ جو کوئی اس دن روزہ رکھنا چاہے رکھ سکتا ہے۔‘‘[1] ایک اور حدیث میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ’’عاشورہ کے دن کا روزہ سالِ گزشتہ کا کفارہ ہوتا ہے۔‘‘ ایک نہیں دو (۲) روزے: صحیح مسلم میں یہ بھی ذِکر ہے کہ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یومِ عاشورہ کا روزہ رکھا تو لوگوں نے بیان کیا کہ یہود و نصاریٰ بھی اس دن کی تعظیم کرتے ہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سن کر فرمایا کہ ’’آئندہ سال ہم دہم محرم کے
x
صفحہعنوان
3فکر و نظر محرم الحرام
5ماهِ محرم كی شرعی اور تاريخی حيثيت
17حدیث اُطلُبُوا العلم ولو بالصِّین کی تحقیق
20حضرت خواجہ حافظ شیرازی رحمہ اللہ کا ناصحانہ کلام
32اے خدا بخش دے ہم گنہگار ہیں
34سماع۔ امام نابلسی رحمہ اللہ کا نقطۂ نظر
38غم
39محمد مار میڈیوک پکتھال رحمہ اللہ
45انتخاب
47تعارف و تبصرۂ کتب
Flag Counter