Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 22

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی 99 جے ماڈل ٹاؤن لاہور

سال شائع: دسمبر 1972

واقعات کسی بڑے منصوبے کا پیش خیمہ ہیں جن سے عوامی ردِّ عمل کا اندازہ کیا جا رہا ہے۔ تعجب تو اس بات پر ہے کہ ’’عوامی حکومت‘‘ میں ہمیں یہ سب کچھ دیکھنا پڑ رہا ہے۔ غرض جو حشر روٹی کپڑے کے نعرہ کا ہوا، اس سے بڑھ کر نعرۂ جمہوریت کا ہوا۔ اونٹ رے اونٹ تیری کون سی کل سیدھی؟ جس پہلو سے بھی جائزہ لیا جائے مایوسی ہی ہو گی۔ سٹالن، ہٹلر اور مسولینی، جس قدر فسطائی ذہنیت کے مالک تھے اور جو انجام ان کا ہوا، دنیا جانتی ہے ہمارے اصحاب اقتدار کو ان سے سبق حاصل کرنا چاہئے۔ کاش! یہ لوگ قوم کے ساتھ کچھ نیکی کریں اور اس کو غلط راہ پر ڈالنے سے پرہیز کریں ۔ مدینہ منورّہ عبد الرحمٰن عاجزؔ (مالیر کوٹلوی) ہر شے سے حسین صورتِ سردارِ مدینہ قرآنِ مبین صورتِ سرکارِ مدینہ فردوسِ زمیں خطۂ گلزارِ مدینہ ہیں درجِ ثمیں کوچہ و بازارِ مدینہ اللہ رے یہ حسن، یہ شان یہ سج دھج گوہر ہیں کہ بام و درو دیوارِ مدینہ سامان ہیں دلبستگیٔ قلب و نظر کا وہ وادیاں ، وہ کھیت، وہ آبارِ مدینہ اللہ کے نشانات فرشتوں کے مقامات وہ دشت، وہ باغات، وہ کہسارِ مدینہ ہر صبح معنبر ہے تو ہر شام معطر! یہ گلشنِ جنت ہے؟ کہ گلزارِ مدینہ صدلالہ در آغوش ہے خارِ رہ بطحا ہے شمع سرطور شبِ تارِ مدینہ ہر اہل نظر کے لئے آنکھوں کی طراوت سر سبز کھجوروں کے وہ اشجارِ مدینہ پھر دُہلنے لگی دل سے گناہوں کی سیاہی اللہ رے یہ بارشِ انوارِ مدینہ اربابِ مدینہ کے وہ ہنستے ہوئے چہرے چہرے کہ گل و لالۂ گلزارِ مدینہ سنگریزے جو یہ مسجدِ نبوی میں پڑے ہیں لگتے ہیں ہمیں تو دُرِ شہوارِ مدینہ یہ بات عقیدت کی ہے عاجزؔ سے نہ پوچھیں کیفیتِ شیرینیٔ اثمارِ مدینہ
x
صفحہعنوان
3فکر و نظر
10مدینہ منورّہ
11قربانی کی مشروعیّت اور منکرینِ سُنّت کا موقف
25پیدائش بت کدہ میں ، فطرت بت شکن
33حضرت مولانا حافظ عبد الرحیم صاحب رحمہ اللہ (کلاچی والے)
38تعارف و تبصرۂ کتب
Flag Counter