سے پورا پورا تعاون کرے گی اور ان رہنماؤں کو قومی ہیرو تصور کرے گی جو اس میدان میں اپنے آپ کو پوری قوم کے اعتماد کا اہل ثابت کر پائیں گے۔ گو آپ نے روٹی کپڑے کا ’’بے وفا وعدہ‘‘ کیا ہے تاہم ہم بھوکے ننگے رہ کر اپنی آخری پونجی تک اس پر لگا دیں گے۔ یقین کیجئے! اب ایٹمی دوڑ شروع ہو چکی ہے اور ہزار بندشوں کے باوجود سینکڑوں حیلوں بہانوں کے ذریعے ہر قوم ایٹمی طاقت بننے کے لئے ضرور جتن کرے گی۔ اب بھی اگر آپ پیچھے رہے تو ہمارے نزدیک اس سے بڑھ کر ہماری اور کوئی بد نصیبی نہیں ہو گی۔ گِر گِر کے پہنچتے ہیں سرِ بام ہمیشہعبد الرحمٰن عاجزؔملتا ہے جہاں میں انہیں آرام ہمیشہ آتے ہیں جہاں والوں کے جو کام ہمیشہمعلوم ہوا جب سے یہ ہیں تیری طرف سے ہم سہتے ہیں ہنس ہنس کے سب آلام ہمیشہممکن ہے مقرب ہو وہ دربارِ خدا میں رہتا ہے جو آفاق میں گمنام ہمیشہمٹتے رہے مٹ جائیں گے اسلام کے دشمن دنیا میں رہے گا مگر اسلام ہمیشہحاصل ہوئی حق ہی کو ظفر دہر میں آخر حق والوں پہ گو آئے ہیں الزام ہمیشہغم تھا نہ کوئی وسوسۂ سود و زیاں تھا یاد آتے ہیں بچپن کے وہ ایّام ہمیشہہے نزع، کہیں موت، کہیں قبر، کہیں حشر دل کیوں نہ رہے لرزہ براندام ہمیشہپہچان ہے اللہ کے ولیوں کی یہ اے دوست دیتے ہیں دُعا سُن کے وہ شنام ہمیشہجینا ہو، کہ مرنا ہو، خوشی ہو، کہ غمی ہو رکھ سامنے اللہ کے احکام ہمیشہپہچان ہے اللہ کی اک یہ بھی تو عاجزؔپاتا نہیں ہر کام سر انجام ہمیشہ