وفی الصحیح ان عیسی ابن مریم علیہ السلام رای رجلا یسرق فقال سرقت؟ فقال: لا! واللّٰہ الذی لا الہ الا ھو! فقال المسیح: اٰمنت باللّٰہ وکذبت بری۔ اغاثۃ اللھفان ص ۱۱۵، ج۱)جس ذات پاک کی طرف سے وہ مبعوث ہوتے ہیں اگر وہ اس کے نام کا اعتبار نہ کریں تو اور کون کرے گا؟ کیونکہ جلالِ الٰہی اور جمالِ خداوندی کی ہیبت اور محبت سے ان کے دل لبریز ہوتے ہیں ، اس لئے نام سنتے ہی فلسفہ و حکمت کے سارے ہتھیار ڈال دیتے ہیں ، اور یہی کچھ یہاں ہوا۔ ترے قبضے میں نظمِ دو جہاں ہے فضا دلکش ہے کیف آور سماں ہے جبیں میری ہے تیرا آستاں ہےزمیں کے ذرے گردوں کے ستارے ہر اک شے سے تری قدرت عیاں ہےنہیں موقوف نجم و مہر و ماہ پر ترے قبضے میں نظم دو جہاں ہےیہ کس نے بربطِ دِل آج چھیڑا کہ ہر تارِ نفس نغمہ کناں ہےگئے جس راہ سے اپنے اکابر وہی رہ اپنی منزل کا نشاں ہےنہیں ممکن فرار اس ذات حق سے زمیں اس کی ہے اس کا آسماں ہےمیں اپنی بے بسی پر رو رہا ہوں رواں سوئے مدینہ کارواں ہےغلط باتیں نہ کر منسوب ہم سے ہمارے منہ میں بھی آخر زباں ہےیہ ممکن ہے وہی دشمن ہو تیرا زمانے میں جو تیرا رازداں ہےکوئی پگھلا بھی دِل تیرے بیاں سے سُنا تھا تو بڑا شعلہ بیاں ہےترا عاجزؔ ترے لطف و کرم سے تری تعریف میں رطب اللّساں ہے(عبد الرحمٰن عاجز مالیر کوٹلوی)