کے لئے انتہائی ضروری ہیں۔ در حقیقت سیرت و کردار کا یہی وہ بلند ترین مقام ہے جس پر پہنچنا رضائے الٰہی کے حصول کا ذریعہ اور وسیلہ ہے اور اسی سیرت و کردار کے ساتھ زندگی گزارنا دنیوی فلاح اور اُخروی نجات کی ضمانت ہے۔ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے تعلیم کردہ اخلاقِ حسنہ کا مقصد اسی سیرت و کردار کو پیدا کرنا اور پروان چڑھانا ہے۔ قرآن و حدیث کے تعلیم کردہ اخلاقِ حسنہ کا مقصد اسی سیرت و کردار کو پروان چڑھانا ہے۔ قرآن و حدیث میں جن منفی صفات و اخلاق (مثلاً تکبّر، ظلم، سنگدلی، جھوٹ، غصہ، فحش گوئی اور بد زبانی، غیبت، چغلخوری، حسد، عیب چنی، بخل، خیانت، نفاق، فریب، بزدلی، کینہ پروری اور بدخواہی وغیرہ) سے بچنے کی تلقین کی گئی ہے۔ ان کا مقصود بھی دراصل مومن کے اندر اخلاقِ فاضلہ ہی کی تکمیل اور افزائش ہے اور ان سے بچنا اسی لئے ضروری ہے کہ ایک مومن کے حقیقی کردار اور اخلاقی مرتبہ و مقام کے ساتھ ان رذائل کی کوئی مناسبت ہی نہیں ہے! جناب منظور احسنؔ عباسی تو کائناتِ حسن ہے یا حسنِ کائناتتابندہ جس کی ضو سے ہے ایوانِ شش جہات ’’وہ کائنات حسن ہے یا حسنِ کائنات‘‘وہ جس کا لفظ لفظ حقیقت کا ترجمان وہ جس کی بات بات میں شیرینیٔ نباتاقوال جس ک شرح کتابٔ مبین اور افعال جس کے معنیٔ آیاتِ بیّناتجس کا وجود شانِ خداوند ذو الجلال جس کی نمود لمعۂ طورِ تجلّیاتوہ جس کے فیضِ دم سے معطّر مشام جاں وہ جس کے عطر بیز ہیں انفاسِ طیّباتختم الرّسل، امامِ امم، ہادیٔ سُبل خیر الوریٰ، حبیبِ خدا، فخرِ کائناتظِلّ الٰہ، رحمتِ عالم، شفیعِ حشر آئینہ دار ذات خدا مظہرِ صفاتہر نقش پائے احمدِ مرسل ہے ایک شمع روشن ہے جس کی لَو سے رہِ منزل حیاتاحسنؔ وہ جس کے عارض و گیسو کی یاد میںہر روز روزِ عید ہے، ہر شب شبِ برات