Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 237

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: مئی 2000ء

دار الافتاء شيخ الحديث حافظ ثناء اللہ مدنی جامعہ لاہور الاسلامیہ ( رحمانیہ) ٭ شوہر کے مرتد ہوجانے پر تجدید نکاح؟ ٭ وقف شے کو سستا فروخت کرنا؟ سوال: شوہر کے مرتد ہوجانے کی صورت میں تجدید نکاح کیا جائے گا یانہیں ؟ جواب:اس مسئلہ میں اہل علم کا اختلاف ہے۔اور راجح مسلک وہ ہے جس کو حافظ ابن قیم رحمۃ اللہ علیہ نے زاد المعاد (3/15) اور حافظ ابن کثیر رحمۃ اللہ علیہ نے البدایہ والنھایۃ(3/359)میں اختیار کیا ہے۔چنانچہ فرماتے ہیں کہ: "اس صورت میں قصہ زینب رضی اللہ تعالیٰ عنہا میں اس امر کی دلیل ہے کہ عورت جب مسلمان ہوجائے اور اس کا خاوند تاخیر سے مسلمان ہو یہاں تک کہ اس کی عدت ختم ہوجائے تو صرف اسی وجہ سے اس کا نکاح فسخ نہیں ہوگا(کہ اس کا خاوند غیر مسلم ہے) بلکہ اس میں اختیار ہے اگر عورت چاہےتو دوسرے سے نکاح کرلے اور اگرچاہے تو اپنے خاوند کے مسلمان ہونے کے انتظار میں بیٹھی رہے کہ کب وہ اسلام لاتاہے اور تب تک عورت اس کی بیوی سمجھی جائے گی جب تک آگے نکاح نہ کرلے۔" یہ قول قوی اور فقہی اعتبار سے بھی معنی خیز ہے ۔میری رائے میں اس طرح متعارض دلائل میں تطبیق کی ایک صورت پیدا ہوجاتی ہے۔جس سے بہت ساری الجھنوں سے چھٹکارا حاصل ہوجاتاہے۔پھر موصوف نے صحیح بخاری سے چند ایک اشتہارات بطور تائید بھی پیش کئے ہیں ۔اس سے معلوم ہوا کہ مسلک ار تداد اختیار کرنے سے نکاح کا معاملہ موقوف رہتاہے ٹوٹتا نہیں اور اسوقت ختم ہوتاہے جب عورت آگے نکاح کرلے بنا بریں بالاصورت میں سابقہ نکاح قائم ہے تجدید کی ضرورت نہیں ۔[1] سوال:ہمارے گاؤں میں دو مسلمان ہوئے ہیں جو پہلے عیسائی تھے۔ان کا نکاح دوبارہ ہوگا یا نہیں ؟۔۔۔دونوں خاوند بیوی اکھٹے مسلمان ہوئے ہیں ۔(محمد طاہر ،لاہور) جواب: اکھٹے مسلمان ہونے والے شوہر اور بیوی کادوبارہ نکاح پڑھانے کی ضرورت نہیں ،اسلامی شریعت نے جاہلیت کے نکاحوں کو قابل اعتبار سمجھاہے۔سورہ لہب میں ہے: ﴿وَامْرَأَتُهُ حَمَّالَةَ الْحَطَبِ﴾ اس آیت میں ام جمیل کو ابو لہب کی بیوی قرار دیا گیا ہے۔ اور سنن ابو داود میں حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ"رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں ایک شخص مسلمان ہوکر آیا،اس کے بعد اس کی بیوی مسلمان ہوگئی تو اس نے عرض کیا:یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ میرے ساتھ
x
صفحہعنوان
2انسانی حقوق کے نام پراتاترک ازم کا نفاذ
7صحیح بخاری کے تحریری مآخذ....
11٭ شوہر کے مرتد ہوجانے پر تجدید نکاح؟ ٭ وقف شے کو سستا فروخت کرنا؟
13شریر جادوگروں کا قلع قمع کرنے والی تلوار [ الصارم البتار في التصدي للسحرة الأشرار ]
20وسیلہ کیا ہے؟ قرآن وحدیث کی روشنی میں جائزہ وسیلے کو ن سے ہیں ؟
30حفظ قرآن اور تجوید قراءات کا جدید تعلیمی منہج
45عفوو درگز کی ضرورت اور اہمیت
59رسول کائنات، أحسن الوصول، اعراب القرآن
Flag Counter