Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 273

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: اکتوبر 2003ء

صدرِ مجلس محمد میاں سومرو جو سینٹ کے چیئرمین بھی ہیں نے گھنٹہ بھر چند قراء کی تلاوت سننے کے بعد حاضرین سے خطاب کیا جس کے بعد انہوں نے محفل سے اجازت چاہی کیونکہ وہ کسی اور ضروری اجلاس میں شرکت کے لئے تشریف لے جاناچاہتے تھے مگر بارانِ انوارِ تلاوت ان کے بعد بھی جاری رہی۔ دوسرے روز اخبارات میں قائم مقام صدرِ پاکستان کی ایک تصویر پاکستان مسلم لیگ کے صدر اور پنجاب کے وزیراعلیٰ کے ساتھ چھپی جس سے اندازہ ہوا کہ وہ اس محفل سے اُٹھ کر وہیں تشریف لے گئے ہوں گے جہاں سے وزیراعلیٰ پنجاب اس محفل میں نہ آسکے۔ ممکن ہے وزیراعلیٰ پنجاب تشریف لے آتے تو اخبارات کے کیمرہ مین اور ٹیلی ویژن والے بھی نظر آجاتے۔ نجانے ان اداروں نے قائم مقام صدر پاکستان کی تشریف آوری پر اپنے کیمرے متحرک کیوں نہ کئے اور ان کی یہاں آمد کو ’کوریج‘ کیوں نہ دی۔ بہرحال محمد میاں سومرو نے جاتے جاتے اپنی تقریر میں فرمایا کہ اس محفل میں شرکت، میں اپنے لئے ایک اعزاز تصور کرتا ہوں ۔ قرآن مجید کی تلاوت سننا خوشی بختی ہے۔ لہجے اور اسلوب قرأت خواہ مختلف ہوں مگر قرآنِ مجید تووہی رہتا ہے۔ اسلام حصولِ تعلیم کو انتہائی اہمیت دیتا ہے جو قومیں علم حاصل کریں گی، وہی اپنے آپ کو مستحکم اور خوش حال بنائیں گی اور علم ہی کا مطلب عمل بھی ہے۔ ( روزنامہ ’نوائے وقت‘ لاہور بروز یکم اکتوبر، ۲۰۰۳ء ؛ لاہوریات)
x
صفحہعنوان
2اسرائیل کو تسلیم کرانے کی دل آزار مہم
11مولانا اعظم طارق کا قتل … فرقہ وارانہ انتقام یا عالمی سازش!
17مغربی ممالک میں بسنے والے مسلمانوں کے مسائل
40تاریخ کے آئینے میں پاکستان کی ضرورت مغربی جمہوریت یــا اسلامی شورائیت
51اسلام آباد میں علماءِ اہلحدیث کاکنونشن
61جامعــۃ لاہــور الاسلامیـۃ میں مقابلہ کا امتحان
62عالم اسلام میں اسالیب ِقرا ء ت ِقرآن کا فروغ و ابلاغ
Flag Counter