Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 276

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: جنوری 2004ء

حدیث وسنت محمد اختر صدیق٭ مُصا فَحہ کا مسنون طریقہ دنیا میں بسنے والے تمام لوگ اپنے اپنے مذہب، تہذیب و تمدن اور اَطوار و اخلاق کی بنا پر ملاقات کے وقت ایک دوسرے کے لئے نیک جذبات کا اظہار مختلف انداز میں کرتے ہیں ، اسلام کے علاوہ دیگر مذاہب پر عمل پیرا افرادسے Good Morning،نمستے، ست سری اَکال،How are you? ، Hello اور Hye وغیرہ کے اَلفاظ سننے کو ملتے ہیں ۔ دین اسلام کی تعلیمات انتہائی اعلیٰ اور ممتاز ہیں ، اسلام نے ملاقات کے وقت السلام علیکم ورحمۃ ﷲ وبرکاتہ اور جواباً وعلیکم السلام ورحمۃ ﷲ وبرکاتہ کہنے کا حکم دیا ہے۔ یہ الفاظ اتنے پیارے اور اہم ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ’’ایک مسلمان کا دوسرے پر حق ہے کہ وہ اس کے سلام کا جواب دے۔‘‘ (صحیح بخاری؛۱۲۴۰) یہ الفاظ جہاں اللہ جل شانہ کی رحمت طلب کرنے کے لئے دعائیہ کلمات ہیں ، وہاں آپس میں محبت و اُخوت بڑھانے کا ذریعہ اور اجنبیت کو ختم کرنے کا بھی باعث ہیں ۔ یہی وہ الفاظ ہیں کہ اگر ان کو سنت کے مطابق پورا پورا ادا کیا جائے تو سلام و جواب کے بدلہ میں دونوں مسلمان کم از کم تیس نیکیوں کے حقدار ٹھہرتے ہیں اور اگر ان کلمات کے ساتھ مصافحہ کا مسنون عمل وقوع پذیر ہوجائے تو دونوں کے گناہوں کی بخشش کا ذریعہ بن جاتا ہے۔صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی حیاتِ درخشاں کا مطالعہ کرنے سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ وہ سلام اور مصافحہ کا بہت زیادہ اہتمام فرماتے تھے حتیٰ کہ کتب ِاحادیث اس بات پر دلالت کرتی ہیں کہ اگر ان کے درمیان درخت بھی حائل ہوجاتا تو وہ ایک دوسرے کو سلام کہتے۔ مختلف دلائل کے تناظر میں یہ با ت کہی جاسکتی ہے کہ سلام اور مصافحہ انتہائی فضیلت والا عمل ہے اور یہ مسلمان معاشرے کی علامت ہے۔ ہم پر یہ لازم ہے کہ اس کے مسنون طریقہ ٭ فاضل مدینہ یونیورسٹی ....... رکن ریسرچ سیکشن ، مجلس التحقق الاسلامی ، لاہور
x
صفحہعنوان
2حدود قوانین کا بدستور نفاذ یا استرداد!
15مُصا فَحہ کا مسنون طریقہ
28غیرمسلموں کو ان کے تہواروں پر مبارک باد دینے کا حکم؟ گھر سے دور ملازمت میں ہفتہ بھرقیام کی صورت میں نمازِ قصر
30اللہ ورسول صلی اللہ علیہ وسلم سے’محبت‘کی جائےیا’عشق‘ ؟ ’حب ِ الٰہی‘اور’عشق الٰہی‘ کا فرق
43افریقہ میں عیسائیوں کی مشنری سرگرمیاں
62تذکارصالحات
Flag Counter