Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 276

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: جنوری 2004ء

یہ بات کہ وہ لوگ ہماری عیدوں پر ہمیں مبارک کہتے ہیں تو اس کا تعلق ایسے مواقع پر مبارک باد کہنے سے ہے جن پر اللہ اپنے بندوں پر راضی ہوتا ہے اور اللہ نے ان عیدوں کو جائز قرار دیا ہے۔ جبکہ ہمار ا ان کی عیدوں پر اُنہیں مبارک کہنا اس کے سراسر برعکس ہے ،کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے دین اسلام کے آجانے سے سابقہ تمام ادیان منسوخ ہوچکے ہیں ۔ اگر وہ اپنی عیدوں پر ہمیں مبارک کہیں تو ہم ان کی مبارک کا جواب نہیں دیں گے، کیونکہ وہ ہماری عیدیں نہیں ہیں او رجب ان کی عیدوں پر مبارک کہنا جائز نہیں تو ان کے ساتھ شرکت کرنا اور ان کے مقاماتِ عید پر جانا بھی جائز نہیں ۔اگرچہ وہ ان کی دعوت پر ہی کیوں نہ ہو اور ایسے امور میں کوئی مروّت جائز نہیں کیونکہ یہ دین میں کمزوری کے مترادف ہوگا۔‘‘ (مزید تفصیل کے لئے دیکھیں : ماہنامہ محدث ، شمارہ ۲۷۳، اکتوبر ۲۰۰۳ء : ص ۲۹،۳۰) سوال: کراچی میں ایک کمپنی میں میری ملازمت ہے جبکہ میں اپنے اہل وعیال کے ساتھ رحیم یار خاں میں رہائش پذیر ہوں ۔میری ملازمت کی نوعیت یہ ہے کہ ۷ روزمیری ڈیوٹی کراچی میں ہوتی ہے جبکہ ۷ دن ہی میری چھٹی ہوتی ہے جو میں رحیم یار خاں گزارتا ہوں ۔اب تک میرا معمول تو یہ ہے کہ کراچی میں ، میں قصرنماز پڑھتا ہوں جبکہ رحیم یار خاں میں مکمل نماز ادا کرتا ہوں ۔ یہ قصر نماز قرآن وحدیث کی رو سے درست ہے؟ (محمد ادریس) جواب :آپ کو کراچی میں بھی اسی طرح پوری نماز پڑھنا ہوگی جس طرح گھر میں ، کیونکہ قصر صرف درج ذیل صورتوں میں جائز ہے : (i)حالت ِسفر میں (خواہ سفر کا دورانیہ کئی دنوں پر محیط ہو) (ii)اصلی گھر کے علاوہ کسی اور گھر میں بشرطیکہ وہ گھر کم ا زکم نو میل دور ہو اور وہاں اقامت تین سے چار دن تک ہو۔ (iii)گھر سے باہر اقامت کا تعین مشکل ہوجائے کہ یہاں دو دن ٹھہرنا ہے یا چار دن! چونکہ آپ کا معاملہ ان میں سے کسی صورت پر بھی منطبق نہیں ہوتا۔ بلکہ یہ واضح ہے کہ آپ نے کراچی میں سات دن رہنا ہے۔ اگر تین سے چار دن تک رہنے کے بعد واپسی کا سفر ہوتا تو پھر آپ قصر کرسکتے تھے۔ اس سے زیادہ دن رہنے کی نیت ہوتو پھر شروع ہی سے پوری نماز پڑھنا ہوگی۔ (جواب از حافظ مبشرحسین لاہوری)
x
صفحہعنوان
2حدود قوانین کا بدستور نفاذ یا استرداد!
15مُصا فَحہ کا مسنون طریقہ
28غیرمسلموں کو ان کے تہواروں پر مبارک باد دینے کا حکم؟ گھر سے دور ملازمت میں ہفتہ بھرقیام کی صورت میں نمازِ قصر
30اللہ ورسول صلی اللہ علیہ وسلم سے’محبت‘کی جائےیا’عشق‘ ؟ ’حب ِ الٰہی‘اور’عشق الٰہی‘ کا فرق
43افریقہ میں عیسائیوں کی مشنری سرگرمیاں
62تذکارصالحات
Flag Counter