Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 276

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: جنوری 2004ء

پاتا ہے۔ لیکن عشق الٰہی کے تصور کی نہ تو کوئی متعین سند ہے کہ جس کی طرف اس کے سمجھنے کے لئے رجوع کیا جاسکے، نہ ضبط ِالفاظ کے ذریعے اس کی کوئی مستند ترجمانی ہمارے سامنے موجود ہے۔ جس چیز کو ’علم سینہ‘ کہا جاتاہے وہ بھی محض ’احساسِ سینہ‘ ہے جو الفاظ و عبارات کی دسترس سے بڑی حد تک باہر ہے۔ علاوہ ازیں سینوں کے احساسات اور دلوں کے جذبات بھی تو یکساں نہیں ہوتے۔ اس لئے جس تصورِ تزکیہ کا سرچشمہ احساسات و جذبات ہوں ، اس کے بارے میں کوئی اطمینان توکیا، یہ خیال بھی نہیں کیا جاسکتا کہ اس کی حقیقت اور صورت عام اتفاقِ رائے کے ساتھ بالکل ایک ہوگی۔ کیونکہ ایسا خیال کرنا گویا یہ مان لینا ہے کہ مختلف انسانوں کے جذبات و احساسات اور ذوق و وجدان لازماً یک رنگ ہوتے ہیں جو کہ ایک غلط مفروضہ ہے۔(۱۰) مولانا امین احسن اصلاحی رحمۃ اللہ علیہ کے الفاظ میں : ’’یہ محبت ہے جس کا دین میں اعتبار اور جس پر آدمی کے اُخروی مراتب کا انحصار ہے، اس کو جانچنے اور پرکھنے کے لئے خود قرآن نے ایک واضح کسوٹی بھی مقرر کر دی ہے جس پر ہر مدعی کو آپ جب چاہیں ، جانچ سکتے ہیں ۔ رہے وہ لوگ جو اپنے زعم میں محبت کے زیر اثر گریباں اور دامن چاک کرکے برہنہ سر اور برہنہ پا گھروں سے نکل کھڑے ہوتے ہیں اور صحراؤں کی خاک چھانتے پھرتے ہیں تو ان کی محبت کو پرکھنے کے لئے ہمارے پاس کوئی کسوٹی نہیں ہے اور یہ کہنا بھی ہمارے لئے مشکل ہے کہ فی الواقع یہ عشق الٰہی ہے یا عشق لیلیٰ ہے یا محض خلل دماغ ہے۔‘‘ (۱۱) جب حقیقت ِحال یہ ہے تو یہ توقع کیسے کی جاسکتی ہے کہ اس تصورِ تزکیہ کے اندر قرآنی تصورِ تزکیہ کی سی شانِ انضباط پیدا ہوسکتی ہے اور اس طرح اس کے سارے ہی عملی تقاضوں کو قطعیت کے ساتھ متعین کیا جاسکتا ہے۔ قرآنی دلائل اور اکابرین اُمت کی مذکورہ آرا کی روشنی میں عشق الٰہی کے تصور پر وارد ہونے والے اعتراضات کا خلاصہ یہ ہے : (۱)لفظ عشق قرآن و حدیث میں استعمال ہی نہیں ہوا۔ (۲)لفظ عشق ایک غیر متوازن کیفیت پر دلیل ہوتا ہے۔
x
صفحہعنوان
2حدود قوانین کا بدستور نفاذ یا استرداد!
15مُصا فَحہ کا مسنون طریقہ
28غیرمسلموں کو ان کے تہواروں پر مبارک باد دینے کا حکم؟ گھر سے دور ملازمت میں ہفتہ بھرقیام کی صورت میں نمازِ قصر
30اللہ ورسول صلی اللہ علیہ وسلم سے’محبت‘کی جائےیا’عشق‘ ؟ ’حب ِ الٰہی‘اور’عشق الٰہی‘ کا فرق
43افریقہ میں عیسائیوں کی مشنری سرگرمیاں
62تذکارصالحات
Flag Counter