Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 276

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: جنوری 2004ء

اجلاس کے بعد لابی میں اخبار نویسوں سے بات کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی محترمہ سمیعہ راحیل قاضی نے کہا کہ مجلس عمل کی تمام خاتون ارکانِ اسمبلی کنور خالد یونس کے اِقدام پر شدید احتجاج کرتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس نوٹس کے ذریعے اللہ کے بنائے ہوئے قانون کو کالے قانون سے تشبیہ دی گئی ہے۔کنور خالد یونس کو چاہئے کہ وہ استغفار کریں اور تجدید ِایمان کا طریقہ اپنائیں ،کیونکہ اللہ تعالیٰ کے قوانین سے روگردانی کرنے والوں پر اللہ کی طرف سے بنی اسرائیل کی طرح عذاب نازل ہوگا۔ جماعت ِاسلامی حلقہ خواتین کی ارکان نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان خواتین کے مسائل اور مصائب کا حل اسلامی تعلیمات میں پنہاں ہے، لہٰذا مغرب زدہ روایات کو قوم پر مسلط کرنا اسلامی قوانین سے زیادتی کے مترادف ہے۔ اس سے مسائل اور ناانصافیوں میں مزید اضافہ ہوگا اور خواتین کے خلاف ظلم اور استحصال کو مزید تقویت ملے گی۔ مجلس عمل کی ارکانِ پارلیمنٹ کے مظاہرہ ۵/ ستمبر کا جواب حدود مخالف خواتین این جی اوز نے ۸/ ستمبر کو دیا۔ اس روز ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (عاصمہ جہانگیرفیم) عورت فاؤنڈیشن اور دیگر تنظیموں نے جن کی تعداد ان کے اپنے دعوے کے مطابق ۳۰ بنتی ہے، پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرہ ترتیب دیا اور حدود آرڈیننس کی فوری تنسیخ کا مطالبہ کیا۔ مظاہرہ کی قیادت حنا جیلانی، شہلا ضیا، فرزانہ باری اور شہناز بخاری نے کی۔ مظاہرے میں عیسائی خواتین نے بھی بڑی تعداد میں جوش و خروش سے حصہ لیا۔ یہ خواتین بڑھ چڑھ کر ’حدود آرڈیننس منسوخ کرو‘ اور ’حدود آرڈیننس نامنظور‘ کے نعرے لگا رہی تھیں ۔ پاکستان پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے مرد و زَن کارکن بھی مظاہرے میں بطورِ کمک شریک ہوئے۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کے رکن ِاسمبلی کنور خالد یونس بھی موجود تھے۔ یاد رہے کہ انہی رکن اسمبلی نے قومی اسمبلی میں ’توجہ دلاؤ نوٹس‘ پیش کیا تھا جس میں حدود آرڈیننس پر ویمن کمیشن آف پاکستان کی رپورٹ کے بعد اسے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس مظاہرے کے دوران وزیراعظم میرظفر اللہ خان جمالی جو ادھر سے کار پر گزر رہے تھے ’اتفاق سے‘ رک گئے۔ انہوں نے پرجوش مظاہرین کو حرفِ تسلی دیتے ہوئے کہا کہ حکومت حدود آرڈیننس میں تجویز کردہ ترامیم کے بارے میں نیشنل کمیشن برائے اُمورِ خواتین کی
x
صفحہعنوان
2حدود قوانین کا بدستور نفاذ یا استرداد!
15مُصا فَحہ کا مسنون طریقہ
28غیرمسلموں کو ان کے تہواروں پر مبارک باد دینے کا حکم؟ گھر سے دور ملازمت میں ہفتہ بھرقیام کی صورت میں نمازِ قصر
30اللہ ورسول صلی اللہ علیہ وسلم سے’محبت‘کی جائےیا’عشق‘ ؟ ’حب ِ الٰہی‘اور’عشق الٰہی‘ کا فرق
43افریقہ میں عیسائیوں کی مشنری سرگرمیاں
62تذکارصالحات
Flag Counter