Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 278

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: مارچ 2004ء

حدیث وسنت مولانا عبدالصمد رفیقی انبیاء ہی معیارِ حق کیوں ؟ ’نبوت و رسالت‘ بڑا اہم، نازک اور عالی شان منصب ہے۔ اس منصب کے تین خاصے وحی ٴہدایت، معصومیت اور واجب الاتباع ہونے پر سطورِ ذیل میں ہم گزارشات پیش کرتے ہیں : ان پہلووں کا آپس میں گہراربط ہے کیونکہ ایک نبی پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے وحی ٴہدایت آتی ہے جس کا لازمی تقاضا یہ ہے کہ وہ معصوم ہو، تاکہ اس کے ذریعے ایک غلط بات بندوں تک نہ پہنچنے پائے اور چونکہ وہ معصوم ہوتا ہے لہٰذا وہی معیارِ حق اور آخری واجب الاتباع ہوتا ہے، اس کی تصدیق وتائید اور غیر مشروط اطاعت و اتباع فرض کی حیثیت رکھتی ہے۔ عصر حاضر میں زوالِ اُمت کی ایک و جہ یہ بھی ہے کہ ہم نے نبوت و رسالت کے ان خاصوں کو افرادِ امت میں بانٹنا شروع کردیا ہے۔ جب کوئی اُمت اپنے نبی اور رسول کی اطاعت کرنا چھوڑ دے تو ذلت و رسوائی اس کا مقدر بن جاتی ہے۔ والعياذ بالله ’نبی‘ کامعنی و مفہوم ’نبی‘ عربی زبان کا لفظ ہے جس کا معنی ہے ’خبر دینے والا۔‘ چونکہ ایک نبی اللہ تعالیٰ کی طرف سے دین کی نوعیت رکھنے والی مختلف خبریں حاصل کرتا اور انہیں اس کے بندوں تک پہنچاتا ہے، اس لئے اسے نبی کہا جاتا ہے۔ ان خبروں کو ﴿أنْبَاءِ الْغَيبِ﴾ یعنی غیب کی خبریں کہا جاتا ہے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ کے بتائے بغیر محض حس و عقل کے ذریعے ان خبروں کا علم ہوتا ہے، نہ ہوسکتا ہے۔ (دیکھئے :آلِ عمران:۴۴) نبی کی بات کی صداقت ضروری ہے:کسی نبی کے ذریعے ان خبروں کا علم ہوجانے کے بعد ان کی صداقت پر ایمان لانا ضروری ہوجاتا ہے خواہ یہ خبریں ماضی کی ہوں یا حال و استقبال کی۔ انسان کی حس و عقل کے دائرے میں آئیں یا نہ آئیں ۔ چنانچہ ایک دفعہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے
x
صفحہعنوان
2عورت اور ترقّی (جاپان، امریکہ اورپاکستان کے تناظر میں )
23انبیاء ہی معیارِ حق کیوں ؟
38بسنت اور ویلنٹائن ڈے … شرعی نقطہ نظر
62حلقہ اشراق کی کتاب ’ تصویر کا مسئلہ‘ پر ایک نظر
66عالم کی زندگی … تاریخ کا ورق!
71مولانا صادق خلیل اور جامعہ لاہور الاسلامیہ
75نامور اہل علم کی رحلت
Flag Counter