Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 284

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: نومبر و دسمبر 2004ء

طبقہ نسواں مولانا ابوالکلام آزاد رحمۃ اللہ علیہ مسلمان عورت اور کارزارِ حیات برصغیر میں مرد وعورت ہر دوصنفوں کی ایک دوسرے پر برتری یا مساوات کی بحثیں مغربی تہذیب کے زیر اثر عرصہٴ دراز سے چلی آرہی ہیں ، جن میں عورتوں کی کلی مساوات کے نعرہ سے لے کر ان کے پردہ کے مسائل بھی زیر بحث آتے ہیں ۔ اسی تناظر میں ہمارے دینی ادب میں بہت سی کتب بھی تحریر کی گئیں جن میں متوازن اسلامی موقف پیش کرنے کی کوشش کے ساتھ اسلامی حجاب کی مصلحتوں پر بھی بہت لکھا گیا۔ ایک صدی قبل ایسے ہی موضوع پر مصر کے فرید وجدی آفندی نے المرأة المسلمة کے نام سے ایک اہم کتاب تحریر کی جس کا اُردو ترجمہ مولانا ابوالکلام آزاد رحمۃ اللہ علیہ نے ’مسلمان عورت‘ کے نام سے کرکے شائع کیا۔ یہ ترجمہ توکتابی شکل میں بہت سی لائبریریوں میں موجود ہوگا، لیکن اس تمام بحث کا خلاصہ ہم یہاں محدث کے قارئین کی خدمت میں پیش کررہے ہیں جواسی کتاب کے آخری صفحات سے لیا گیا ہے ۔ مکمل تفصیل کے شائقین اصل کتاب ملاحظہ کریں ۔ مدیر گو ہم اپنی بحث میں حس اور تجربہ کے ایسے دلائل پیش کرنے کے راستے پر قدم زن رہے ہیں ۔ جن کو بجز اس کے اور کسی صورت میں غلط نہیں قرار دیا جاسکتا کہ پہلے ان کے چشم دید اور محسوس مقدمات کی تکذیب کرلی جائے جو ایک ناممکن امر ہے۔ تاہم مجھے یہ خوف ہے کہ موضوعِ بحث کے متعدد اقسام میں بٹ جانے سے مضمون طویل ہوگیا ہے اور اس حالت میں ممکن ہے کہ ناظرین کو وہ بہت سے نظریات یاد نہ رہے ہوں جوعورت کی پردہ نشینی کی ضرورت ثابت کرتے ہوئے بکار آمد دلائل ہوسکتے ہیں ۔ اس لئے میں نے ارادہ کیا کہ ان اُمور کو بالاجمال چند صفحوں میں لکھ دوں تاکہ معمولی غور سے بھی ان کی اجمالی شکل پر احاطہ کرنا آسان ہو اور میں نے اس کی تفصیلی باریکیاں معلوم کرنے کابار ناظرین کی یادداشت یا دوبارہ مطالعہ کتاب پرچھوڑ دیا ہے… وہ نظریات حسب ِذیل ہیں : (1)عورت جسمانی اعتبار سے نسبت مرد کے بہت کمزور ہے اورعلم قبول کرنے میں اس کا
x
صفحہعنوان
2قرآن و سنت سے متصادم قانون سازی
26’غیرت کے نام پر قتل‘ کی سزا شرعی اور قانونی نقطہ نظر
69آئین میں مجوزہ نئی حکومتی ترامیم ؟
82طبقہ نسواں کے لئے اسلامی تعلیمات
97مسلمان عورت اور کارزارِ حیات
102آزادیٴ نسواں کا فریب
107تحریک’ نا زَ ن ‘ایک ناقدانہ جائزہ
119آزادئ نسواں یا فحاشی کا فروغ؟
129خواتین کی تعلیم وتربیت، اہمیت، مقاصد رکاوٹیں اور مطلوبہ لائحہ عمل
Flag Counter