Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 289

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: جون 2005ء

خود کو مسلمان ظاہر کرنے والی عورت اسریٰ نعمانی کے اسلامی احکامات کی پیروی کا یہ عالم ہے کہ وہ برملا کہتی ہے کہ ایک عورت کو ایک مرد کے ساتھ گلے ملنے میں کوئی ممانعت نہیں ، اجنبی مرد و زن کا ملنا ایسا ہی ہے جیسے اس کا بھائی اسے گلے ملتا ہے۔ خطبہ جمعہ اور امامت کرانے کے ڈرامے کے بعد اس نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ ”ہم اسلام کواکیسویں صدی کے تقاضوں سے ہم آہنگ کریں گے اور خواب کو حقیقت میں بدلیں گے۔“ (کالم ’نیا فتنہ‘، روزنامہ انصاف: 5/ اپریل ) خاتون کالم نگار محترمہ طیبہ ضیااپنے کالم ’عورت کی امامت‘ میں لکھتی ہیں : ”اسریٰ نعمانی ’عورت اور اسلام‘ کے نام سے ایک کتاب کی مصنفہ ہے۔ اس کی دوسری کتاب جنس پرستی کے بارے میں ہے جس کا لب ِلباب یہ ہے کہ مرد وعورت بے لباس رہیں تو جنسی تفریق مٹ جاتی ہے اور ہندوستان میں جوگیوں اور سادھوں کی تربیت میں وہ اس مفروضہ کی پریکٹس بھی کرتی رہی ہے۔بقول اس کے وہ ایک ناجائز بچے کی ماں ہے جس کا نام اس نے اپنے دادا کے نام پر شبلی رکھا ہے۔ اپنے بیٹے کو گود میں اُٹھائے پھرتی ہے اور فخریہ واعلانیہ اپنے اس فعل کو بھی اسلام کی آزادی ہی قرار دیتی ہے۔ ان نفسیاتی بیمار عورتوں میں ایک بے نظیر بھٹو کی قریبی دوست شمع حیدر بھی مردوں کے شانے سے شانہ ملائے کھڑی تھی۔ بے نظیر جب بھی امریکہ آتی ہیں ، ہم نوالہ وہم پیالہ اور اور اسلام سے بعد رکھنے والے اپنی اس دوست شمع حیدرکے ہاں ہی قیام کرتی ہیں ۔“ ٭ سیاہ فام افریقی نژاد ڈاکٹر امینہ ودود پاکستان میں تو زیادہ متعارف نہیں لیکن اسلام اور خواتین کے بارے میں اپنے منحرف کردار کی بنا پر عالمی میڈیا میں کافی شہرت رکھتی ہے۔ اسلامیات کی پروفیسر ہونے کے ناطے اسلام کی کوئی خدمت انجام دینے کی بجائے وہ اسلام کے بارے میں آئے روز نئے تصورات پیش کرتی رہتی ہے۔ جمعہ کے خطبہ کے آغاز میں اس نے کہا کہ ”اس طرح کے اجتماعات کے ذریعے ہم (خواتین) اسلام میں اپنے حقوق کو حاصل کرنے کی طرف پیش قدمی کریں گی، کیونکہ امامت اسلامی عبادات کا اہم منصب ہے۔ہم محراب ومنبر کو مردوں کے قبضے سے چھڑا کر اسلام کی خدمت کریں گے۔“ (تعمیر افکار: مئی 2005ء، ص 39)
x
صفحہعنوان
2امامت ِزن کے واقعہ کا پس منظراور مقصد!
15فتنہٴ اِمامت زَن استعمار اور اس کے کارندوں کا کردار
33کیا عورت مردوں کی امامت کراسکتی ہے؟
45نماز میں عورت کی امامت؟
50عورت کی امامت احادیث کی روشنی میں
67امامت ِ نسواں کا جواز؟ حدیث ِ اُمّ ورقہ رضی اللہ عنہا کی روشنی میں
72عورت کی امامت کا حالیہ واقعہ ؟
77عورت کی امامت کی شرعی حیثیت
Flag Counter