Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 289

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: جون 2005ء

فقہ واجتہاد حافظ حسن مدنی عورت کی امامت کی شرعی حیثیت گذشتہ ماہ ’اشراق‘ میں عورت کی امامت کے جواز کے بارے میں مضمون شائع ہونے پر اس کی نقول مختلف اہل علم کو بھجوائی گئیں اور 15/مئی کو مجلس التحقیق الاسلامی میں چند اہل علم کا اسی موضوع پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔اس کے بعد فاضل علماء کرام نے ادارۂ محدث کواپنے مضامین ارسال کئے جو اس شمارے کی زینت بن رہے ہیں ۔ راقم نے بھی اسی موضوع پر اُنہی دنوں ایک مضمون تحریر کیا تھا،کبار علماء کرام کے مضامین شائع ہونے کے بعد تکرار سے بچنے کی خاطر میں نے اب ان مباحث کو مختصرکرکے حواشی میں دیگر اہل علم کے مضامین کے متعلقہ مباحث کی طرف اشارہ کردیا ہے ۔چونکہ اکثر مضامین میں یہ بحثیں بار بار آ گئی ہیں ، اس لئے ان حواشی کی مدد سے قارئین کا ان کی طرف رجو ع کرنا بھی آسان ہوگا۔اس کے باوجود بعض جگہ باقی رہ جانے والی تکرار کو اُمید ہے، قارئین نظر انداز فرمائیں گے۔ (ح م) جمہور اہل علم کے نزدیک عورت، دیگر عورتوں کی امامت کراسکتی ہے۔ اس سلسلے میں کتب حدیث میں اُمہات المومنین: حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا صدیقہ اور حضرت اُمّ سلمہ رضی اللہ عنہا کی امامت کا تذکرہ ملتاہے، جس کی تفصیلات سے ان کے طریقہ امامت پر بھی روشنی پڑتی ہے : (1) عن ريطة الحنفية قالت أمتنا عائشة فقامت بينهن في الصلوة المكتوبة (سنن دار قطنی، باب صلوة النساء جماعة وموقف إمامهن: ج1/ص404 ومصنف عبدالرزاق :ج3/ص141 حدیث نمبر:5086) ” حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ہماری امامت کرائی اور آپ فرض نمازوں کے درمیان میں عورتوں کے درمیان کھڑی ہوئیں ۔“ (وقال النووي: سندہ صحيح. التعليق المغني) (2) عن عطاء عن عائشة أنها كانت توٴم النساء تقوم معهن في الصف (مصنف ابن ابی شیبہ:ج1/ ص 430،رقم4954 ) ”عائشہ رضی اللہ عنہا عورتوں کی امامت کرایا کرتی تھیں اور آپ ان کے ساتھ ہی صف میں کھڑی ہوتیں ۔“
x
صفحہعنوان
2امامت ِزن کے واقعہ کا پس منظراور مقصد!
15فتنہٴ اِمامت زَن استعمار اور اس کے کارندوں کا کردار
33کیا عورت مردوں کی امامت کراسکتی ہے؟
45نماز میں عورت کی امامت؟
50عورت کی امامت احادیث کی روشنی میں
67امامت ِ نسواں کا جواز؟ حدیث ِ اُمّ ورقہ رضی اللہ عنہا کی روشنی میں
72عورت کی امامت کا حالیہ واقعہ ؟
77عورت کی امامت کی شرعی حیثیت
Flag Counter