Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 297

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: فروری و مارچ 2006ء

191
اس نے کون سا جرم کردیا؟‘‘[1] 4.’’ہمارا یہ دعویٰ ہے کہ کتاب و سنت کی رو سے صرف یہی راستہ صراطِ مستقیم ہے۔ اس دعویٰ کے اثبات میں طلوع اسلام برابر قرآن و سنت پیش کررہا ہے۔ جو قومیت پرست مسلمان اس مسلک کو غلط سمجھتے ہیں ، وہ خدارا قرآن و سنت سے اپنے دعویٰ کے اثبات میں کوئی دلیل پیش کریں ۔‘‘[2] 5.’’ایک صاحب فرماتے ہیں کہ __’’طلوع اسلام کا مسلک، جمہور کا مسلک ہے لیکن چونکہ یہ ضروری نہیں کہ جمہور کا مسلک ہمیشہ حق و باطل کا مسلک ہو، اس لئے طلوعِ اسلام کا مسلک غلط ہے۔‘‘ __لیکن ان کے ہم مشرب دوسرے صاحب فرماتے ہیں : __ ’’طلوعِ اسلام کا مسلک جمہور کا مسلک نہیں ہے، اور چونکہ صحیح مسلک جمہور کا ہوتا ہے، اس لئے طلوعِ اسلام کا مسلک غلط ہے۔‘‘__ حالانکہ طلوعِ اسلام کا مسلک، صرف کتاب و سنت کا مسلک ہے۔‘‘[3] 6. ’’آئیے ہم بتائیں کہ حصولِ آزادی کے متعلق کتاب و سنت کی رو سے مسلمانوں کا مسلک کیا ہوسکتا ہے۔ یہ وہ مسلک ہے جس کے ہم مدعی ہیں اور علیٰ وجہ البصیرت مدعی ہیں ۔‘‘[4] ٭ اور بعض اوقات، سنت کی بجائے ’اُسوۂ رسول‘ کی ترکیب بھی استعمال کی جاتی تھی اور اسے بعد از قرآن دوسرا ماخذ شریعت مانا جاتا تھا : 7. ’’اپنے ماحول کو مدنظر رکھ کر قرآن اور اُسوۂ حسنہ کی روشنی میں جو مسائل اُنہوں نے مستنبط کئے تھے، آج کے ماحول کے مطابق ویسے ہی دساتیر و قوانین آج بھی مرتب کئے جاسکتے ہیں ، جن کا سرچشمہ وہی اُصول دین ہوں ، وہی شمع ہدایت ان کے لئے تھا، وہی آج ہمارے لئے بھی ہوسکتا ہے۔ اس میں پھر ان کی تنکیر کیسی اور تنقیص کیا؟‘‘[5]
x
صفحہعنوان
96توہین آمیز خاکے ؛ اسلام اور عصری قانون
117رحمتہ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم پر توہین آمیزظلم
131توہین ِرسالت صلی اللہ علیہ وسلم اور احادیث ِنبویہ صلی اللہ علیہ وسلم
152’روایت مسلسل بالمصافحہ‘ کا تحقیقی جائزہ
173سیاہ لباس پہننے کا جواز
177ولی کی رضامندی ، آٹھ تراویح کے بعد نفل پڑھنا
190علماے کرام کے خلاف پرویز کا معاندانہ رویہ
217انجیل کی زبان؛ ایک ناقدانہ جائزہ
224اُمت ِمسلمہ پر آلِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے حقوق
230مولانا غلام اللہ امرتسری لاہوری رحمۃ اللہ علیہ
Flag Counter