Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 297

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: فروری و مارچ 2006ء

117
امامِ حرم مکی :شیخ راشد الخالد مترجم: محمد اسلم صدیق ریسرچ فیلو مجلس التحقیق الاسلامی رحمتہ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم پر توہین آمیزظلم بیت اللہ الحرام کا وہ خطبہ جمعہ جس سے تحریک ناموسِ رسالت نے جنم لیا !! خطبہ مسنونہ کے بعد … ﴿ یَآیُّھَا النَّبِیُّ إِنَّا أَرْسَلْنٰکَ شَاہِدًا وَّمُبَشِّرًا وَّنَذِیْرًا ٭ وَدَاعِیًا إِلَی اللّٰه ِ بِـإِذْنِہٖ وَسِرَاجًا مُّنِیْرًا ٭ وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِیْنَ بِأَنَّ لَہُمْ مِّنَ اللّٰه ِفَضْلًا کَبِیْرًا ٭ وَلَاتُطِعِ الْکٰفِرِیْنَ وَالْمُنٰفِقِیْنَ وَدَعْ أَذٰہُمْ وَتَوَکَّلْ عَلَی اللّٰه ِ وَکَفیٰ بِا للّٰه ِ وَکِیْلاً ﴾ ’’اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ، ہم نے تمہیں بھیجا ہے گواہ بنا کر، بشارت دینے والا اور ڈرانے والابناکر، اس کی اجازت سے اس کی طرف دعوت دینے والا بنا کر اور روشن چراغ بناکر۔ آپ ان لوگوں کو بشارت دیں جوآپ پر ایمان لائے ہیں کہ ان کے لئے اللہ کی طرف سے بڑا فضل ہے اور آپ کفار و منافقین سیہرگز نہ دبیں اور ان کی اذیت رسائی کی کوئی پرواہ نہ کریں ، اور اللہ پر ہی بھروسہ کریں ، اللہ ہی اس کے لئے کافی ہے۔‘‘ (الاحزاب :۴۵،۴۸) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ربّ کی رحمتیں ہوں اور ان کی آل اور صحابہ پرجن کو اللہ تعالیٰ نے شاہد اور مبشرو نذیر بناکربھیجا ۔ شاہد ہمیشہ انصاف کرتا ہے ، مبشر ہمیشہ خیر کا پیغام ہی لاتا ہے اور نذیر ہمیشہ محبت و شفقت کے ساتھ ہلاکت و تباہی سے ڈراتا ہے، جیسا کہ فرمان الٰہی ہے: ﴿لَقَدْ جَآئَ کُمْ رَ سُوْلٌ مِّنْ أَنْفُسِکُمْ عَزِیْزٌ عَلَیْہِ مَا عَنِتُّمْ حَرِیْصٌ عَلَیْکُمْ بِالْمُؤْمِنِیْنَ رَئُ وْفٌ رَّحِیْم ﴾ (التوبہ : ۱۲۸) ’’دیکھو! تم لوگوں کے پاس ایک رسول آیا ہے جو خود تم ہی میں سے ہے، تمہارا مشقت میں پڑنا، اس پر سخت گراں گزرتا ہے۔ تمہاری فلاح کا وہ حریص ہے ایمان لانے والوں کے لئے وہ شفیق اور رحیم ہے۔‘‘ اے لوگو! دنیاے کائنات پر اس دن صبح ِحق طلوع ہوئی اور انسانی زندگی کی نشاۃ ِثانیہ کا آغاز ہوا جب سب سے پہلے محمد بن عبداللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انسانی کشتی کا پتوار اپنے ہاتھ میں لیا، ان
x
صفحہعنوان
96توہین آمیز خاکے ؛ اسلام اور عصری قانون
117رحمتہ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم پر توہین آمیزظلم
131توہین ِرسالت صلی اللہ علیہ وسلم اور احادیث ِنبویہ صلی اللہ علیہ وسلم
152’روایت مسلسل بالمصافحہ‘ کا تحقیقی جائزہ
173سیاہ لباس پہننے کا جواز
177ولی کی رضامندی ، آٹھ تراویح کے بعد نفل پڑھنا
190علماے کرام کے خلاف پرویز کا معاندانہ رویہ
217انجیل کی زبان؛ ایک ناقدانہ جائزہ
224اُمت ِمسلمہ پر آلِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے حقوق
230مولانا غلام اللہ امرتسری لاہوری رحمۃ اللہ علیہ
Flag Counter