Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 297

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: فروری و مارچ 2006ء

118
پر میرے پروردگار کی طرف سے بے شمار درود و سلام ہو۔ اللہ کی قسم! اگر آج اس عظیم ترین انسان کا دفاع نہ کیا گیا تو روے زمین کی رونقوں اور بھلائیوں کی بساط لپیٹ دی جائے گی اور دنیا ویران ہوجائے گی۔جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پرجلوہ گر ہوتے تو وہ کانپنے لگتا۔جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم وعظ کے لئے منبر پر چڑھتے تو آواز بلند ہوجاتی ، چہرہ سرخ ہوجاتا،یوں محسوس ہوتا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک حملہ آور لشکر کی اطلاع دینے والے ہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم عبودیت کی سیڑھی پر سوار ہوکر سدرۃ المنتہیٰ تک پہنچے، اس روز جب اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو مسجد ِحرام سے بیت المقدس تک سیر کروائی : أَسرى بِكَ اللَهُ لَيلاً إِذ مَلائِكُهُ وَالرُسلُ فى المَسجِدِ الأَقصى عَلى قَدَمِ لَمّا خَطَرتَ بِهِ اِلتَفّوا بِسَيِّدِهِم كَالشُهبِ بِالبَدرِ أَو كَالجُندِ بِالعَلَمِ صَلّى وَراءَكَ مِنهُم كُلُّ ذى خَطَرٍ وَمَن يَفُز بِحَبيبِ اللَهِ يَأتَمِمِ جُبتَ السَماواتِ أَو ما فَوقَهُنَّ بِهِم عَلى مُنَوَّرَةٍ دُرِّيَّةِ اللُجُمِ رَكوبَةً لَكَ مِن عِزٍّ وَمِن شَرَفٍ لا فى الجِيادِ وَلا فى الأَينُقِ الرُسُمِ مَشيئَةُ الخالِقِ البارى وَصَنعَتُهُ وَقُدرَةُ اللَهِ فَوقَ الشَكِّ وَالتُهَمِ اللہ کی قسم! اللہ تعالیٰ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ کسی انسان کی زندگی کی قسم نہیں کھائی، جیساکہ فرمانِ الٰہی ہے:﴿لَعَمْرُکَ إِنَّھُمْ لَفِيْ سَکْرَتِھِمْ یَعْمَہُوْن﴾ (الحجر :۷۲) ’’تیری جان کی قسم! اے نبی، اس وقت اِن پر نشہ چڑھا ہوا تھا، جس میں وہ آپے سے باہر ہوئے جاتے تھے۔‘‘ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کا قول ہے : ’’ما خلق ﷲ وما ذرع نفسًا أکرم من محمد صلی اللہ علیہ وسلم وما سمعتُ ﷲ أقسم بحیاۃ أحد غیرہ‘‘ (تفسیرطبری: ۱۴/۴۴) ’’اللہ تعالیٰ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ عزت والاکوئی ذی نفس پیدا نہیں کیا۔ اور میں نے نہیں سنا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ کسی اور انسان کی زندگی کی قسم کھائی ہو ۔‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پربے شمار درودوسلام ہوں ۔ وہ اولاد ِآدم کے سرداراور اس میں کوئی فخر کی بات نہیں ، وہ سب سے پہلے قبر سے اُٹھیں گے، وہ سب سے پہلے سفارش کریں گے اور ان کی
x
صفحہعنوان
96توہین آمیز خاکے ؛ اسلام اور عصری قانون
117رحمتہ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم پر توہین آمیزظلم
131توہین ِرسالت صلی اللہ علیہ وسلم اور احادیث ِنبویہ صلی اللہ علیہ وسلم
152’روایت مسلسل بالمصافحہ‘ کا تحقیقی جائزہ
173سیاہ لباس پہننے کا جواز
177ولی کی رضامندی ، آٹھ تراویح کے بعد نفل پڑھنا
190علماے کرام کے خلاف پرویز کا معاندانہ رویہ
217انجیل کی زبان؛ ایک ناقدانہ جائزہ
224اُمت ِمسلمہ پر آلِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے حقوق
230مولانا غلام اللہ امرتسری لاہوری رحمۃ اللہ علیہ
Flag Counter