Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 297

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: فروری و مارچ 2006ء

119
سفارش قبول کی جائے گی۔ حمد کا جھنڈا روزِقیامت ان کے ہاتھ میں ہوگا اور اس میں کوئی فخر کی بات نہیں ہے۔ ٭ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام ’محمد ‘جو ’ حمد ‘سے مشتق ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کائنات میں سے سب سے بڑھ کر اللہ کی تعریف و شکر کرنے والے تھے۔ ٭ اور آپ کے والد کا نام عبداللہ تھاجواللہ تعالیٰ کی عبودیت سے ماخوذ ہے۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات بہت پسند تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو عبد ﷲ ورسولہ کہہ کر پکارا جائے کیونکہ وہی اللہ کی اطاعت و بندگی پر مبنی دین ِ خالص کولے کر اُٹھے تھے۔ ٭ آپ کی والدہ کا نام آمنہ تھا جو امن و امان کا آئینہ دار ہے اور یقینا آپ کی شریعت امن کا پیغام تھی، اسی دین اور وحی کی بدولت کائنات کو پھر سے امن و امان کی دولت نصیب ہوئی۔ ٭ اور آپ کی پرورش کرنے والی کا نام اُمّ ایمن تھا جو خیروبرکت کامظہر ہے۔ ٭ اور آپ کو دودھ پلانے والی کا نام حلیمہ تھا جو حلم و بردباری کا نشان ہے۔ یہ اور اس جیسی تمام صفاتِ حسنہ پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کی ذاتِ گرامی میں جمع ہوگئیں تھیں !! جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے آخری پیغمبر تھے تو اس کا تقاضا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت ہرلحاظ سے کامل ہو اور تمام انبیا و رسل کی تمام اعلیٰ صفات کا آپ بے مثل نمونہ ہوں ۔ ٭ امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کی طرف منسوب ایک قول ہے : ’’ما أوتي نبي من معجزۃ ولا فضیلۃ إلا لنبینا صلی اللہ علیہ وسلم نظیرہا‘‘ ’’انبیا کے تمام معجزات وفضائل کی نظیر ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم میں موجود تھی۔‘‘ یاخاتم الرسل المبارک والعلو صلیّ علیــک مُنــزل القــرآن ’’اے خاتم الرسل جس کی ذات بابرکت اور شان بلند ہے۔ قرآن کا نازل کرنے والا تجھ پر رحمتیں نازل فرمائے۔‘‘ پاک ہے وہ ذات جس نے آپ کی سمع و بصارت کو تزکیہ کا اعلیٰ نمونہ بنا دیا اور آپ کو کائنات پر فضیلت بخشی۔ اس نے انسانیت کی تمام صفاتِ کمال اور کمال اخلاق آپ کی ذات میں رکھ دیے۔ آپ کی شان کتنی عظیم ہے کہ خود پروردگار نے آپ کو ﴿إنک لعلیٰ خلق
x
صفحہعنوان
96توہین آمیز خاکے ؛ اسلام اور عصری قانون
117رحمتہ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم پر توہین آمیزظلم
131توہین ِرسالت صلی اللہ علیہ وسلم اور احادیث ِنبویہ صلی اللہ علیہ وسلم
152’روایت مسلسل بالمصافحہ‘ کا تحقیقی جائزہ
173سیاہ لباس پہننے کا جواز
177ولی کی رضامندی ، آٹھ تراویح کے بعد نفل پڑھنا
190علماے کرام کے خلاف پرویز کا معاندانہ رویہ
217انجیل کی زبان؛ ایک ناقدانہ جائزہ
224اُمت ِمسلمہ پر آلِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے حقوق
230مولانا غلام اللہ امرتسری لاہوری رحمۃ اللہ علیہ
Flag Counter