Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 297

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: فروری و مارچ 2006ء

193
’نگار‘ میں شائع ہونے والی تحریروں کے خلاف خود مقالات و مضامین لکھا کرتے تھے، جو مختلف مجلات میں اشاعت پذیر ہوتے تھے، حالانکہ اُس وقت بھی وہ ذہناً سنت ِنبویہ صلی اللہ علیہ وسلم سے منحرف اور حدیث ِرسول صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف تھے لیکن بہرحال مسلمانوں میں اپنی مقبولیت پیدا کرنے کے لئے اور ان کی نگاہوں میں حامی ٔ حدیث اور معتقد ِسنت قرار پانے کے لئے مجبور تھے کہ منکرین حدیث کی تردید پر کمر بستہ رہیں ۔ اُن کا یہ رویہ طلوعِ اسلام کے اجرا تک ہی نہیں ، بلکہ خود طلوعِ اسلام میں بھی ایک مدت تک برقرار رہا ہے، اور مسلک ِ انکارِ حدیث کا دم بھرنے سے ایک عرصہ قبل تک، وہ معتقد ِ سنت اور حامی ٔ حدیث بن کر اسی طرح مسلمانوں میں اپنی مقبولیت میں اضافہ کرتے رہے جس طرح مرزا غلام احمد انکارِ ختمِ نبوت کا عقیدہ اپنانے سے قبل ختم نبوت کے عقیدہ کو پیش کرتے ہوئے مقبولِ عام بنے رہے ہیں ۔ مندرجہ بالا اقتباساتِ سبعہ سے، جو مشتے نمونہ از خروارے کی حیثیت رکھتے ہیں ، یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ سنت کے متعلق پرویز صاحب کے دل میں خواہ کچھ بھی تھا مگر ان کا قلم اُس وقت بھی قرآن و سنت ہی کا قائل ،حامی اور مؤید تھا۔ پھر جوں جوں طلوعِ اسلام کا حلقۂ قارئین بڑھتا چلا گیا اور جوں جوں وہ قومیت پرست طبقہ کی مخالفت کے ساتھ ساتھ اس طبقہ کی پُرزور حمایت کرتے چلے گئے، جو مسلم نیشنلزم کا علمبردار تھا اور یوں ان کی ہردل عزیزی کا دائرہ وسیع ہوتا گیا اور پھر پرویز صاحب قرآن کے ساتھ سنت کا بالالتزام نام لیتے لیتے ’پاپولر‘ بنتے گئے تو اس کے بعد آہستہ آہستہ اُنہوں نے اپنا نقاب اُلٹنا شروع کیا اور پھر وہ وقت بھی آگیا جب وہ کھل کر مسلک ِانکارِ حدیث کا پرچار کرنے لگے، بالکل اسی طرح جس طرح ان کے پیشرو ہم نام ایک عرصہ تک اپنی خدمت ِاسلام کے ذریعہ اہل اسلام کے قلوب میں ، اپنے لئے نرم گوشہ پیدا کرنے کے لئے ختم ِنبوت کے عقیدے کا راگ الاپتے رہے اور پھر یکایک اس مبنی برحق عقیدہ کو پس پشت ڈال کر خود دعواے نبوت پر اُتر آئے، مگر اس فرق کے ساتھ کہ غلام احمد قادیانی کے معاملہ میں ، عقیدۂ ختم ِنبوت کے اقرار اور انکار کے درمیان کوئی ایسا ’عبوری دور‘ نہیں ہے جس میں اُنہوں نے کسی لمبے چوڑے تدریجی عمل کو اختیار کرتے ہوئے ایک عقیدہ کی جگہ دوسرے عقیدہ کو اپنایا ہو، مگر پرویز صاحب نے ایسا کرنے میں تدریج کو اختیار کیا، جس
x
صفحہعنوان
96توہین آمیز خاکے ؛ اسلام اور عصری قانون
117رحمتہ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم پر توہین آمیزظلم
131توہین ِرسالت صلی اللہ علیہ وسلم اور احادیث ِنبویہ صلی اللہ علیہ وسلم
152’روایت مسلسل بالمصافحہ‘ کا تحقیقی جائزہ
173سیاہ لباس پہننے کا جواز
177ولی کی رضامندی ، آٹھ تراویح کے بعد نفل پڑھنا
190علماے کرام کے خلاف پرویز کا معاندانہ رویہ
217انجیل کی زبان؛ ایک ناقدانہ جائزہ
224اُمت ِمسلمہ پر آلِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے حقوق
230مولانا غلام اللہ امرتسری لاہوری رحمۃ اللہ علیہ
Flag Counter