Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 300

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: جون 2006ء

قانون و قضا جرمِ زنا آرڈی نینس پر اعتراضات کا جائزہ ملک میں اس وقت بعض مخصوص مقاصد کے تحت حدود آرڈیننس کا میڈیا ٹرائل جاری ہے۔ ماہنامہ محدث نے گذشتہ سالوں میں قانونِ توہین رسالت کے علاوہ حدود آرڈیننس پر بھی متعدد ایسے مضامین شائع کئے جن میں قانونی وابلاغی حلقوں کے اعتراضات کا تفصیلاًجواب دیا گیا ہے۔ صرف ۲۰۰۴ء میں حدود آرڈیننس پر تین تفصیلی مضامین شائع ہوئے: جنوری ۲۰۰۴ء میں ’حدود آرڈیننس کا بدستور نفاذ یا استرداد؟‘ جون ۲۰۰۴ء میں ’حدود قوانین، انسانی حقوق اور مغرب کا واویلا‘ اور نومبر ۲۰۰۴ء میں ’قتل غیرت کے نام پر قرآن وسنت سے متصادم قانون سازی۔‘ تازہ ابلاغی معرکہ کی حقیقت ِحال کو جاننے کے لئے قارئین کو محدث کے ان سابقہ مضامین کا مطالعہ کرنا مفید ہوگا، بالخصوص جون ۲۰۰۴ء میں شائع ہونے والا ڈاکٹر ظفر علی راجا کا مضمون۔ مطالعے کے لئے ان مضامین کو محدث کی ویب سائٹ پر بھی دوبارہ لنک Linkکردیا گیا ہے۔ زیر نظر مضمون اسلام آباد کے ادارے ویمن ایڈ ٹرسٹ کی طرف سے حدود قوانین پر اعتراضات کا جواب دینے کی ایک قابل قدر کاوش ہے جس کی اہمیت موجودہ حالت میں دو چند ہوجاتی ہے۔ اس مضمون کے حواشی میں ڈاکٹر ظفر علی راجا کے تحریر کردہ بعض مفید نکات اور نظائر کا بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ مدیر ٭ کیا اس آرڈی نینس کو جلدی میں مدوّن و نافذ کیا گیا؟ حد زناآرڈی نینس پر سب سے پہلا اعتراض یہ کیا جاتا ہے کہ یہ قوانین اچانک منظرعام پرآئے،جن پر نہ توکسی بحث کی ضرورت محسوس کی گئی اورنہ کسی سطح پرکوئی تبادلہ خیال یاغورو خوض کیا گیا۔ نیز ان کے نفاذ کے ممکنہ نتائج کے تجزیے کا بھی کوئی اہتمام نہیں کیا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ کسی کو معلوم نہیں کہ ان کا مصنف کون ہے؟[1] جو لوگ حقیقت ِحال سے واقف ہیں ، وہ یہ جانتے ہیں کہ یہ محض ایک غلط فہمی ہے۔ جناب شریف الدین پیرزادہ، جناب اے کے بروہی، ڈاکٹر خالداسحق، جسٹس (ر)اے کے صمدانی،
x
صفحہعنوان
45حدود قوانین کا ’میڈیا ٹرائل ‘ مغالطے،شبہات اور متفقہ ترامیم؟
58کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم لکھنا پڑھنا نہیں جانتے تھے؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے حج وعمرہ بدل کرنا ؟
62علامہ جاوید الغامدی کی روشنی طبع
64جاوید احمد غامدی اور ان کے نام نہاد’امام‘ کی عربی دانی اور قرآن فہمی کے چند نمونے
73غزل
74حدود آرڈیننس کو حدود اللہ کیسے بنایاجائے؟
88جرمِ زنا آرڈی نینس پر اعتراضات کا جائزہ
117حدود قوانین میں مجوزہ سفارشات پر ایک نظر
Flag Counter