Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 306

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: جنوری 2007ء

گم شدہ کی تجدید و احیا میں مصروف ہوگیا جس کا قالب حضرت ابراہیم علیہ السلام کے مبارک ہاتھوں نے تیار کیاتھا۔ اسلام کامجموعہ عقائد و عبادات صرف توحید، نماز، روزہ، زکوٰۃ اور حج سے مرکب ہے لیکن ان تمام ارکان میں حج ہی ایک ایسا رکن ہے جس سے اس تمام مجموعہ کی ہیئت ِترکیبی مکمل ہوتی ہے، اور یہ تمام ارکان اس کے اندر جمع ہوگئے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اسلام کو صرف خانۂ کعبہ ہی کے ساتھ معلق کردیا : ﴿ اِنَّمَآ اُمِرْتُ اَنْ اَعْبُدَ رَبَّ ھٰذِہِ الْبَلْدَۃِ الَّذِیْ حَرَّمَھَا وَ لَہٗ کُلُّ شَیْئٍ وَّ اُمِرْتُ اَنْ اَکُوْنَ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ﴾(قصص: ۹۱) ’’مجھ کو صرف یہ حکم دیا گیا ہے کہ میں اس شہر (مکہ) کے ربّ کی عبادت کروں جس نے اس کو عزت دی۔ سب کچھ اسی ربّ کا ہے اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں اس کا فرمان بردار مسلم ہوں ۔‘‘ اور یہی وجہ ہے کہ قرآن نے ہر موقع پر حج کے ساتھ اسلام کا ذکر بطورِ لازم و ملزوم کے کیا: ﴿ وَ لِکُلِّ اُمَّۃٍ جَعَلْنَا مَنْسَکًا لِّیَذْکُرُوا اسْمَ ﷲِ عَلیٰ مَا رَزَقَھُمْ مِّنْ بَھِیْمَۃِ الْاَنْعَامِ فَاِلٰھُکُمْ اِلٰہٌ وَّاحِدٌ فَلَہُ اَسْلِمُوْا وَ بَشِّرِ الْمُخْبِتِیْنَ﴾ (حج:۳۴) ’’اور ہر ایک اُمت کے لئے ہم نے قربانی قرار دی تھی تاکہ خدا نے ان کو جو چارپاے بخشے ہیں ، ان کی قربانی کے وقت خدا کا نام لیں پس تم سب کا خدا ایک ہی ہے۔ اسی کے تم سب فرمانبردار بن جاؤ اور خدا کے خاکسار بندوں کو حج کے ذریعہ دین حق کی بشارت دو۔‘‘ ’اسلام‘ اللہ کا ایک فطری معاہدہ تھا جس کو انسان کی ظالمانہ عہد شکنی نے بالکل چاک چاک کردیا تھا، اس لئے اللہ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی ناخلف اولاد کو روزِ اوّل ہی اس کے ثمرات سے محروم کردیا: ﴿وَ اِذِ ابْتَلٰٓی اِبْرٰھٖمَ رَبُّہٗ بِکَلِمٰتٍ فَاَتَمَّھُنَّ قَالَ اِنِّیْ جَاعِلُکَ لِلنَّاسِ اِمَامًاقَالَ وَ مِنْ ذُرِّیَّتِیْ قَالَ لَا یَنَالُ عَھْدِی الظّٰلِمِیْنَ﴾(البقرۃ:۱۲۴) ’’جب خدا نے چند احکام کے ذریعے ابراہیم کو آزمایا اور وہ خدا کے امتحان میں پورے اُترے، تو خدا نے کہاکہ اب میں تمہیں دنیا کی امامت اور خلافت عطا کرتا ہوں اس پر حضرت ابراہیم علیہ السلام نے عرض کیا: اور میری اولاد کو بھی؟ ارشاد ہوا کہ ہاں ، مگر اس قول و قرار میں ظالم لوگ داخل نہیں ہوسکتے۔‘‘
x
صفحہعنوان
49حج بیت اللہ الحرام : حضرت ابراہیم علیہ السلام سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم تک!
60قربانی اور مسائل
67عشرۂ ذو الحجہ اورعیدا لاضحی کے فضائل واحکام
83الصلوۃ مفتاح الجنۃ
96بلادِ اسلامیہ میں غیر مسلموں کے عام حقوق
112دورِ فتن میں مسلم خاتون کا فریضہ
Flag Counter