Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 306

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: جنوری 2007ء

عبادات فیض احمد بھٹی متعلّم مدینہ یونیورسٹی قربانی اور مسائل اللہ کریم کو اپنے بندوں سے بہت محبت ہے اوروہ نہیں چاہتا کہ اس کا کوئی بندہ نارِ جہنم کا ایندھن بنے، اِسی لئے اس نے اپنے انبیاے کرام کے ذریعے اپنے بندوں کے لئے جنت کے راستے ہموار کئے اور ایسے ایسے عظیم اور آسان طریقے اور ذرائع مقرر کئے کہ جنہیں اپناکر انسان اللہ تعالیٰ کے قریب ہوجاتا ہے، دنیا و آخرت کی ذلت و رسوائی سے محفوظ ہوجاتاہے اور جنت الفردوس اس کا مقدر بن جاتی ہے۔ اُن طریقہ جات اور ذرائع میں سے قربانی کرنا بھی ایک ایسا عظیم الشان عمل ہے کہ جس سے انسان کو اللہ تعالیٰ کی قربت نصیب ہوجاتی ہے اور اس کی دنیا و آخرت بھی سنور جاتی ہے۔ لفظ ِ’ قربانی‘ کامعنی و مفہوم لفظ قُرْبَانِيّ قَرَبَ یَقْرُبُ سے مصدر بر وزن فُعْلان ہے جبکہ بعض اقوال کے مطابق یہ لفظ صیغہ اسم فاعل بروزن ضُربان ہے اور بعد میں اس کے آخر میں یاے نسبتی لگا دینے سے لفظ قُرباني بن گیا۔ (لسان العرب:۱/۶۶۲،۶۶۵) اب یہ لفظ اُن جانوروں کے لئے عَلم کی حیثیت اختیار کرچکا ہے جو عیدالاضحی کے دن اللہ تعالیٰ کے لئے ذبح کئے جاتے ہیں ۔ اس اعتبار سے قُربانی کا معنی یہ ہوا کہ قریب کردینے والی۔کیونکہ یہ عمل انسان کو اللہ تعالیٰ کے قریب کردیتا ہے، اس لئے اسے قربانی کہتے ہیں ۔ قربانی کی ابتدا قرآنِ حکیم کی اس آیت ِمبارکہ ﴿وَلِکُلِّ أُمَّۃٍ جَعَلْنَا مَنْسَکًا لِّیَذْکُرُوْا اسْمَ ﷲِ عَلٰی مَا رَزَقَھُمْ مِنْ بَھِیْمَۃِ الاَنْعَامِ﴾(الحج:۳۴)سے معلوم ہوتاکہ قربانی شروع ہی سے ہر اُمت یعنی ہر قوم پر مقرر کی گئی تھی جبکہ قربانی دینے کے طریقے مختلف تھے۔ قرآنِ مجید میں یہ
x
صفحہعنوان
49حج بیت اللہ الحرام : حضرت ابراہیم علیہ السلام سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم تک!
60قربانی اور مسائل
67عشرۂ ذو الحجہ اورعیدا لاضحی کے فضائل واحکام
83الصلوۃ مفتاح الجنۃ
96بلادِ اسلامیہ میں غیر مسلموں کے عام حقوق
112دورِ فتن میں مسلم خاتون کا فریضہ
Flag Counter