Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 306

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: جنوری 2007ء

اور اگر کوئی قربانی کرنے والا اس فعل کا ارتکاب کربیٹھے تو اسے چاہئے کہ اللہ سے توبہ کرے اور دوبارہ یہ گناہ نہ کرے۔ اس گناہ کا کفارہ وغیرہ کچھ نہیں ہے اور نہ ہی یہ فعل اس کی قربانی میں اثرانداز ہوتا ہے۔ اور اس نے اپنے بال وغیرہ بھول کر یا کم علمی کی وجہ سے کاٹ لئے یاخود ہی گرگئے تو اس پر کوئی گناہ نہیں۔ایسی حالت کہ جس میں یہ چیزیں کاٹنا ضروری ہوجائیں کاٹی جاسکتی ہیں اور اس میں کوئی حرج نہیں، مثلاً ناخن جلد کو تکلیف دے رہا ہے تو کاٹا جاسکتا ہے۔ اسی طرح وہ بال جو آنکھوں میں گرتے ہیں اور آنکھیں دکھتی ہیں یا پھر زخموں کا علاج کرنے کے لئے چیزوں کو کاٹنا پڑتا ہے۔ جہاں تک قربانی استطاعت نہ رکھنے والے مسلمانوں کا تعلق ہے تو علما کرام کا یہ موقف ہے کہ وہ اگر قربانی کے ثواب میں شریک ہونا چاہتے ہیں تو وہ بھی اپنے بال یا ناخن وغیرہ کاٹنے سے گریز کریں۔ اس مسئلہ کی بنیاد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا حسب ِذیل فرمان ہے: ’’ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ میرے پاس محض دودھ کے لئے ایک بکری ہے، کیا میں اس کو بھی قربان کردوں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :’’ نہیں لیکن تو عید کے روز اپنے ناخن اور بال کاٹ لے، ا س سے تجھے بھی قربانی کا ثواب مل جائے گا۔‘‘ (سنن ابو داود:۲۷۸۹’حسن‘) مسلمانو! اس عظیم کام کے لئے آگے بڑھئے اور ان محروم لوگوں کی طرح نہ ہوجائیے کہ سارا سال مالِ کثیر خرچ کرتے ہیں اور جانور بھی ذبح کرتے ہیں لیکن جب عید کا وقت آتا ہے تو قربانی خریدنے میں سستی اور لاپرواہی برت جاتے ہیں۔ اے اللہ! ہمیں یہ دن ہر سال دیکھنا نصیب فرما اور ہمیں اپنے نیک بندوں میں شامل فرما لے۔ ہمیں، ہمارے والدین اور تمام مسلمانوں کی بخشش فرما۔ آمین! وصلی ﷲ علی نبینا محمد وعلی آلہ وصحبہ أجمعین
x
صفحہعنوان
49حج بیت اللہ الحرام : حضرت ابراہیم علیہ السلام سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم تک!
60قربانی اور مسائل
67عشرۂ ذو الحجہ اورعیدا لاضحی کے فضائل واحکام
83الصلوۃ مفتاح الجنۃ
96بلادِ اسلامیہ میں غیر مسلموں کے عام حقوق
112دورِ فتن میں مسلم خاتون کا فریضہ
Flag Counter