Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 306

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: جنوری 2007ء

الزَّکٰوۃِ …الآیۃ﴾[1] کے تحت دنیا و مافیہاسے مستغنی ہوکر کامل یکسوئی کے ساتھ متوجہ اِلی اﷲ ہوتا ہے اور((أن تعبد ﷲ کأنک تراہ فإن لم تکن تراہ فإنہ یراک)) [2]کا مصداق بنتا ہے کیونکہ وہ جملہ اُمور میں اپنا مقصودِ اصلی خالق کائنات کی رضا مندی اور خوشنودی کو گردانتا ہے ۔پھر ان صفات کا حامل نمازی کذب بیانی، ہرزہ سرائی، یاوہ گوئی، غیبت چغلی، خیانت، بدعہدی، تکبر و حسد، ظلم و زیادتی وغیرہ اخلاقِ رذیلہ سے کنارہ کش ہوجاتا ہے کیونکہ ﴿إنَّ الصَّلٰوۃَ تَنْھٰی عَنِ الْفَحْشَائِ وَالْمُنْکَرِ﴾[3] پھر جس طرح اس کا دل عبودیت و فدائیت کا مظہر ہوتا ہے، بعینہٖ اس کے جملہ اعضا بھی مکروہات و منہیات سے کنارہ کش ہو کر مصروفِ عبادت ہوجاتے ہیں جس سے اس کے دل میں سوز و گداز پیدا ہوتا ہے۔ چہرہ منور اور اس کی روح اَفلاکی بلندیوں پر فائز ہوتی ہے، ایسے انسان کے حرکات و سکنات، جلوس وقعود، اور سمع و بصر مشیت ِالٰہی کے مطابق ہوتے ہیں ۔[4] بایں ہمہ اگر وہ خطا کا مرتکب ہوبھی جائے تو ﴿إنَّ الْحَسَنَاتِ یُذْھِبْنَ السَّیِّاٰتِ﴾ کا پرمسرت اعلان[5] اس رنجیدہ خاطر کے لئے تسکین ِ قلبی کا سامان پیدا کرتا ہے، اگر اصلاحِ عمل کے بعد بھی حسرت و اَرمان باقی رہے تو ربّ ذوالجلال والاکرام اس حسرت خوردہ انسان کو ﴿فَاُوْلٰئِکَ یُبَدِّلُ ﷲُ سَیِّاٰتِھِمْ حَسَنَاتٍ وَکَانَ ﷲُ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا﴾[6] کا مژدہ
x
صفحہعنوان
49حج بیت اللہ الحرام : حضرت ابراہیم علیہ السلام سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم تک!
60قربانی اور مسائل
67عشرۂ ذو الحجہ اورعیدا لاضحی کے فضائل واحکام
83الصلوۃ مفتاح الجنۃ
96بلادِ اسلامیہ میں غیر مسلموں کے عام حقوق
112دورِ فتن میں مسلم خاتون کا فریضہ
Flag Counter