Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 306

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: جنوری 2007ء

بعدازاں اپنے لئے دین ودنیا کی بھلائی،[1] مؤمنین، والدین، اولاد اور اپنے لئے بخشش کی التجا کرتا ہے۔[2]غرض یہ کہ انسان اس وقت مناجات کے آخری مراحل میں ہوتا ہے اور اپنے مالک ِحقیقی کے خزانوں سے ہر اُس چیز کا طلبگار ہوتا ہے جس کی اسے ضرورت ہوتی ہے۔ تب یہ انسان اپنے دامن کو فیضانِ الٰہی سے پُر کرکے السلام علیکم ورحمتہ اللہ کہتا ہوا نماز سے فارغ ہوجاتا ہے۔[3] تاہم اسی انداز میں مؤدب دو زانو بیٹھ کر انتہائی تذلل کے ساتھ اللہ مالک الملک کی کبریائی بیان کرتا ہے اور اپنی نماز میں کوتاہی اور سستی پر استغفار[4] کرتا ہے اور اپنی دنیا وآخرت کی بھلائی اور بہتری کے لئے دعائیں مانگتا ہے۔ جب انسان ایسے انداز میں نماز ادا کرتا ہے تو محسن ِانسانیت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانِ مبارک سے یہ خوشخبری پالیتا ہے کہ ((ما من مسلم توضأ فأحسن الوضوء ثم صلّٰی صلوٰۃ یحفظھا ویعقلھا إلا دخل الجنۃ)) [5] ’’یعنی جو شخص سنت کے مطابق اچھی طرح وضو کرکے پھر دل لگا کر حفاظت سے اور سمجھ کر نماز ادا کرے، وہ جنت میں داخل ہوگا۔‘‘ اللھم وفقنا لما تحب و ترضی … آمین یارب العالمین !
x
صفحہعنوان
49حج بیت اللہ الحرام : حضرت ابراہیم علیہ السلام سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم تک!
60قربانی اور مسائل
67عشرۂ ذو الحجہ اورعیدا لاضحی کے فضائل واحکام
83الصلوۃ مفتاح الجنۃ
96بلادِ اسلامیہ میں غیر مسلموں کے عام حقوق
112دورِ فتن میں مسلم خاتون کا فریضہ
Flag Counter