Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 306

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: جنوری 2007ء

نے محترم قرار دیا ہے، سواے اس صورت کے کہ ایسا کرنا حق کا تقاضا ہو۔ اللہ نے تمہیں ان باتوں کی تاکید کی ہے، شاید کہ تم کو عقل آجائے۔‘‘ اور فرمایا: ﴿ مِنْ أَجْلِ ذَٰلِكَ كَتَبْنَا عَلَىٰ بَنِي إِسْرَائِيلَ أَنَّهُ مَن قَتَلَ نَفْسًا بِغَيْرِ نَفْسٍ أَوْ فَسَادٍ فِي الْأَرْضِ فَكَأَنَّمَا قَتَلَ النَّاسَ جَمِيعًا وَمَنْ أَحْيَاهَا فَكَأَنَّمَا أَحْيَا النَّاسَ جَمِيعًا ﴾ (المائدۃ:۳۲) ’’اسی وجہ سے ہم نے بنی اسرائیل کو یہ لکھ کردیا کہ جو کوئی کسی کی جان لے، بغیر اس کے کہ اس نے کسی کی جان لی ہو یا زمین میں فساد کیا ہو، تو گویا اس نے تمام انسانوں کا خون کیا اور جس نے کسی کی جان بچائی تو گویا اس نے تمام انسانوں کو بچایا، ہمارے رسول ان کے پاس کھلی کھلی ہدایات لے کر آئے ،مگر اس کے بعد بھی ان میں سے بہت ایسے ہیں جو زمین میں حد سے تجاوز کرجاتے ہیں ۔‘‘ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عرفہ کے روز اپنے خطبہ میں فرمایا: (( إن دماء کم وأموالکم و أعراضکم علیکم حرام کحُرمۃ یومکم ھذا، في بلدکم ھذا،في شھرکم ھذا)) [1] ’’تمہارے خون، تمہارے اَموال، تمہاری عزتیں تم پر حرام ہیں جس طرح تمہارا یہ دن، تمہارے شہر میں اور تمہارے اس مہینہ میں محترم ہے۔‘‘ الفاظ کا یہ عموم واضح کرتا ہے کہ اس میں مسلم اور غیر مسلم دونوں شامل ہیں ، اس کی دلیل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان بھی ہے : ((من قتل نفسًا معاھدًا لم یرح رائحۃ الجنۃ وإن ریحھا لیـوجد من مسیرۃ أربعین عامًا)) [2] ’’جس نے کسی ذمی معاہد کو ہلاک کیا، اسے جنت کی خوشبو بھی نصیب نہ ہوگی حالانکہ اس کی خوشبو چالیس سال کی مسافت تک محسوس کی جائے گی۔‘‘ ان دلائل سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ غیر مسلم کو کسی صورت میں بھی ناحق کوئی تکلیف پہنچانا
x
صفحہعنوان
49حج بیت اللہ الحرام : حضرت ابراہیم علیہ السلام سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم تک!
60قربانی اور مسائل
67عشرۂ ذو الحجہ اورعیدا لاضحی کے فضائل واحکام
83الصلوۃ مفتاح الجنۃ
96بلادِ اسلامیہ میں غیر مسلموں کے عام حقوق
112دورِ فتن میں مسلم خاتون کا فریضہ
Flag Counter