Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 313

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: 2007ء

اس وضاحت کے بعد کیا کوئی شخص یہ دعویٰ کرسکتا ہے کہ قرآن کا متن ایک قراء ت کے سوا کسی اور قراء ت کو قبول ہی نہیں کرتا؟ ایسا دعویٰ صرف وہی آدمی کرسکتا ہے جو علم قرا ء ات سے نابلد اور رسم عثمانی سے بے خبر ہو اور جس نے کبھی آنکھیں کھول کر قرآن کے متن کو نہ پڑھا ہو۔ دراصل قراء اتِ متواترہ کا یہ اختلاف دنیا کی ہر زبان کی طرح تلفظ اور لہجے کا اختلاف ہے۔ ان سے قرآنِ مجید میں کوئی ایسا ردّ و بدل نہیں ہوجاتا جس سے اس کے معنی اور مفہوم تبدیل ہوجائیں یا حلال حرام ہوجائے بلکہ اس کے باوجود بھی قرآن قرآن ہی رہتا ہے اور اس کے نفس مضمون میں کسی قسم کا کوئی فرق واقع نہیں ہوتا۔ خود ہماری اُردو زبان میں اس کی مثالیں موجود ہیں : ۱۔ ’’ پاکستان کے بارہ میں ‘‘ یا ’’ پاکستان کے بارے میں ‘‘ ۲۔’’ناپ تول‘‘ یا ’’ماپ تول‘‘ ۳۔’’ خسر‘‘ یا ’’سسر‘‘ یہ ’ بارہ ‘ اور ’ بارے‘ دونوں درست ہیں ۔ یہ تلفظ اور لہجے کا فرق ہے، مگر معنی کا فرق نہیں ہے۔ اسی طرح انگلش کا لفظ Schedule ہے۔ اس کے دو تلفظ ’ شیڈول‘ اور ’ سیکجوئل‘ ہیں اور دونوں درست ہیں ، Cosntitutionکو کانسٹی ٹیوشن او رکانسٹی چوشن بھی پڑھتے ہیں اور یہ بھی محض تلفظ اور لہجے کا فرق ہے، کوئی معنوی فرق نہیں ہے۔ بالکل یہی حال قرآنِ مجید کی مختلف قراء اتِ متواترہ کا ہے۔
x
صفحہعنوان
2سانحہ لا ل مسجد ؛ ایک لمحۂ فکریہ
12کیا قرآن کی صرف ایک ہی قراء ت صحیح ہے؟
23مسلمان دوشیزاؤں ، خواتین اور ان کے والدین / سرپرستوں کے نام کھلا خط
33مذہبی پیشوائیت؛ مذہب ِپرویز کا ایک کھوٹا سکہ
56ملکی حالات، امریکی دھمکی اور اس کے مضمرات
71سانحہ لال مسجد: تین معتبر صحافیوں کی نظر میں
Flag Counter