Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 351

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: لاہور اکتوبر 2011

احكام وشرائع فاروق رفیع [1] عشرہ ذوالحجہ کے فضائل و مسائل ذوالحجہ کا مہینہ اِسلامی تاریخ میں ممتاز اہمیت کا حامل ہے اور بعض خصائص کی وجہ سے اس کی اہمیت دیگر مہینوں سے زیادہ ہے، ملاحظہ فرمائیے: 1.حرمت کامہینہ ذوالحجہ حرمت والا مہینہ ہے۔ اس اعتبار سے اس کا احترام کرنا، باہمی جنگ و جدل سے گریز کرنا، حتیٰ کہ اگر دشمن حملہ آور نہ ہو تو ان سے بھی جنگ میں پہل کرنا حرمت والے مہینوں میں جائز نہیں۔فرمانِ باری تعالیٰ ہے: ﴿اِنَّ عِدَّةَ الشُّهُوْرِ عِنْدَ اللّٰهِ اثْنَا عَشَرَ شَهْرًا فِيْ كِتٰبِ اللّٰهِ يَوْمَ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ مِنْهَاۤ اَرْبَعَةٌ حُرُمٌ1 ذٰلِكَ الدِّيْنُ الْقَيِّمُ1ۙ۬ فَلَا تَظْلِمُوْا فِيْهِنَّ اَنْفُسَكُمْ﴾ [2] ’’بے شک اللہ کے نزدیک اللہ کی کتاب میں مہینوں کی گنتی بارہ مہینےہے، جس دن اس نے آسمانوں اور زمین کوپیدا کیا، اس میں سے چار حرمت والے ہیں۔ یہی سیدھا دین ہے سو ان میں اپنی جانوں پر ظلم نہ کرو۔‘‘ یہ آیت دلیل ہے کہ چار مہینے حرمت والے ہیں۔ ان مہینوں کی وضاحت اس حدیث میں بیان ہوئی ہے۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((«إِنَّ الزَّمَانَ قَدِ اسْتَدَارَ كَهَيْئَتِهِ يَوْمَ خَلَقَ اللَّهُ السَّمواتِ والأَرْض: السَّنةُ اثْنَا عَشَر شَهْرًا، مِنْهَا أَرْبَعَةٌ حُرُم: ثَلاثٌ مُتَوَالِيَات: ذُو الْقعْدة وَذو الْحِجَّةِ، والْمُحرَّم، وَرجُب مُضَرَ الّذي بَيْنَ جُمادَي وَشَعْبَان)) [3] ’’زمانہ گھوم کر (مہینوں کی ترتیب کی) اس ہیئت میں آگیاہے جس دن اللہ تعالیٰ نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیاتھا۔ سال بارہ مہینےکا ہے جن میں سے چارمہینے حرمت
x
صفحہعنوان
2مسئلۂ توہین رسالت اور قانون کو ہاتھ میں لینا؟
20عشرہ ذوالحجہ کے فضائل و مسائل
45توہینِ رسالت کامسئلہ اورعمارخان ناصر
77اِک محافظِ ملت محمد عطاء اللہ صدیقی رحمہ اللہ کی یاد میں
83فکر ِاسلامی کا بے باک ترجمان اور غیور پاسبان
89اِک چراغ اور بجھا... !
92حافظ نذر احمد؛ قرآنِ کریم کا ایک اَن تھک خادم
Flag Counter