Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 351

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: لاہور اکتوبر 2011

التشریق مع الرجال في المسجد [1] ’’اور عورتیں تشریق کی راتوں میں ابان بن عثمان اورعمر بن عبدالعزیز کے پیچھے مردوں کے ساتھ مسجد میں تکبیرات کہتی تھیں۔‘‘ فوائد 1.حافظ ابن حجر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ’’امام بخاری رحمہ اللہ نے اس موقف کو اختیار کیا ہے کہ تکبیرات کے دنوں میں تمام اوقات میں سبھی افراد (مرد و زن اورمقیم و مسافر) کے لیے تکبیرات کہنا مشروع ہیں اورمذکورہ بالا آثار اس موقف کی تائید کرتے ہیں۔‘‘[2] 2. امام شوکانی رحمہ اللہ کہتے ہیں: ’’راجح مسئلہ یہ ہے کہ محض نمازوں کے بعد مخصوص اوقات میں تکبیرات کہنامستحب نہیں بلکہ تکبیرات کے تمام دنوں میں ہر وقت تکبیرات کہنامستحب فعل ہے اوراوپر بیان کردہ آثار اس کی دلیل ہیں۔ ‘‘[3] 3. ایام تشریق میں تکبیرات کے مخصوص اوقات نہیں ہیں بلکہ ان دنوں میں ہر وقت تکبیرات کہنا مستحب فعل ہے۔[4] نیز جس روایت میں فرض نمازوں کے بعد تکبیرات کہنے کی تخصیص ہے، وہ روایت ضعیف ہے جوجابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: کان رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم یکبر في صلاة الفجر یوم عرفة إلىٰ صلاة العصر من آخر أیام التشریق حین یسلم من المکتوبات[5] ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عرفہ کے دن نمازِ فجر سےلے کر ایام تشریق کے آخر ی دن کی نمازِ عصر تک (اس وقت) فرض نمازوں سے سلام پھیرتے وقت تکبیرات کہاکرتے تھے۔‘‘
x
صفحہعنوان
2مسئلۂ توہین رسالت اور قانون کو ہاتھ میں لینا؟
20عشرہ ذوالحجہ کے فضائل و مسائل
45توہینِ رسالت کامسئلہ اورعمارخان ناصر
77اِک محافظِ ملت محمد عطاء اللہ صدیقی رحمہ اللہ کی یاد میں
83فکر ِاسلامی کا بے باک ترجمان اور غیور پاسبان
89اِک چراغ اور بجھا... !
92حافظ نذر احمد؛ قرآنِ کریم کا ایک اَن تھک خادم
Flag Counter