Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 353

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: جنوری 2012

صحابہ و تابعین عظام 6. امام بغوی فرماتے ہیں: اتفقت الصحابة والتابعون فمن بعدهم من علماء السنة علىٰ أن الأعمال من الإیمان... وقالوا إن الإیمان قول وعمل وعقیدة یزید بالطاعة وینقص بالمعصیة. [1] ’’صحابہ رضی اللہ عنہم تابعین او ران کے بعد علماے سنت کا اس بات پر اتفاق ہے کہ اعمال ایمان میں سے ہیں او ریہ کہ بلا شبہ ایمان قول و عمل اور عقیدہ ہے۔ نیکی سے ایمان میں اضافہ ہوتا ہے اور نافرمانی سے کمی واقع ہوتی ہے۔‘‘ 7. صحابہ کرام کے بارے میں امام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: والماثور عن الصحابة و أئمة الدین وجمهور السلف وهو مذهب أهل الحدیث وهو المنسوب إلىٰ أهل السنة أن الإیمان قول وعمل، یزید وینقص، یزید بالطاعة و ینقص بالمعصیة وأنه یجوز الاستثناء فیه[2] ’’صحابہ ، ائمہ دین او رجمہور سلف سے منقول، او ریہی اہل حدیث کا مذہب ہے، اور اہل السنہ کی طرف اسی کی نسبت ہے کہ ایمان قول و عمل ہے، اس میں کمی وبیشی واقع ہوتی ہے۔نیکی سے ایمان زیادہ ہوجاتا ہے اور معصیت سے کم اور بلا شبہ ایمان میں استثناجائز ہے۔‘‘ 8. حافظ ابن حجر عسقلانی فرماتے ہیں: فذهب السلف إلىٰ أن الإیمان یزید وینقص وأنکر ذلك أکثر المتکلمین[3] ’’سلف صالحین کے ہاں ایمان کم او رزیادہ ہوتا ہے اور (سلف کے اس موقف کو ماننے سے) اکثر متکلمین نے انکار کیا ہے۔‘‘
x
صفحہعنوان
2مسئلۂ تکفیر وخروج ‎ اور پاکستانی جمہوریت
20اہل السنّۃ اور مُرجئہ کون ہیں؟
34رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ترکہ میں وراثت کا مسئلہ؟
54صفر المظفر اور نحوست كا مسئلہ؟
62عصر حاضر میں خروج کا مسئلہ اور شبہات کا جائزہ
83اَنفس وآفاق میں آیاتِ الٰہیہ
91مراسلات
93شیخ الحدیث والتفسیرمولاناابوالبرکات احمد مدراسی رحمۃ اللہ علیہ
98حضرت مولانا معین ا لدین لکھوی رحمۃ اللہ علیہ
Flag Counter