Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 353

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: جنوری 2012

مراسلات مکتوبِ گرامی مولانا ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ عزيزم محترم جناب ڈاكٹر حافظ حسن مدنی صاحب زاد کم الله عزًّا و شرفًا! السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ مزاجِ گرامی ! ’محدث‘ كا تازه شماره ملا جس ميں آپ كی اور ديگربعض اَفرادِ خانہ کی ڈینگی بخار سے ڈنگے جانے کا پڑھ کر افسوس ہوا ۔ اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے جس نے آپ کو اور دیگر مریضوں کو شفا بخشی ۔ والحمد لله علىٰ ذلك ! اسی موذی بخار میں مبتلا ہو کے پہلے ہی ہمارا بڑا نقصان ہوا ہے۔ میری مراد جناب محترم ومرحوم محمد عطاء اللہ صدیقی صاحب ہیں جو ’محدث‘کے دیرینہ معاون اور نامور مصنف ودانشور تھے۔ جن کا قلم ہمیشہ متجددین اور ملحدین کے لیے سیف ِبے نیام تھا۔ ان کے قلم کی کاٹ کے سبھی معترف ہیں۔ اسلام کے خلاف لکھنے والوں کا اُنہوں نے ہمیشہ تعاقب کیا۔ ملکی مسائل پر ، میڈیا کی بے حیائی او ربے حجابی پر اور اُمہ کی زبوں حالی پر اُنہوں نےخوب لکھا۔ وہ ایک پختہ ذہن کے مسلمان بلکہ ’بنیاد پرست‘تھے اور اُنہیں اپنی بنیاد پرستی پر فخر تھا۔ وہ اس حوالے سے اپنے اندر کوئی نرم گوشہ نہیں رکھتے تھے۔ اللہ تعالیٰ ان کی خدمات کوقبول فرمائے اور دین کے خادموں کے ساتھ اعلیٰ علیین میں بلند نصیب بنائے۔ ان کا انتقال اِدارہ ’محدث‘ کا نقصان نہیں بلکہ ملتِ اسلامیہ کا نقصان ہے۔ گذشتہ شمارے میں یہ جان کر بھی سخت کوفت ہوئی کہ ’محدث‘ مالی بحران کا شکار ہے۔ اسی بنا پر ’محدث‘ کا تسلسل بھی باقی نہ رہا۔ ماہناموں میں ’محدث‘ کو ایک امتیاز حاصل ہے۔ یہ علمی، تحقیقی، فکری، نظری ، ملکی اور ملّی مسائل پر مشتمل ایسا ماہنامہ ہے جس سے صحیح راہنمائی ملتی ہے اور بروقت ملکی معاملات پر تبصرہ اور بڑے طریقے اور سلیقے سے ان پر محاکمہ پڑھنے کو ملتا ہے۔ اسی حالیہ شمارہ میں فکرونظر کے تحت ’ممتاز قادری اور ریمنڈ ڈیوس کیس کا دوہرا معیار‘ کےعنوان سے جو فکرانگیز مقالہ آپ نے رقم کیا ہے، وہ خاصے کی چیز ہے۔ اَفسوس ہے کہ ایسی فکری آبیاری کرنے والا ’محدث‘ بھی مالی بحران میں مبتلا ہے۔ اَصحابِ خیر سے التماس ہے کہ وہ
x
صفحہعنوان
2مسئلۂ تکفیر وخروج ‎ اور پاکستانی جمہوریت
20اہل السنّۃ اور مُرجئہ کون ہیں؟
34رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ترکہ میں وراثت کا مسئلہ؟
54صفر المظفر اور نحوست كا مسئلہ؟
62عصر حاضر میں خروج کا مسئلہ اور شبہات کا جائزہ
83اَنفس وآفاق میں آیاتِ الٰہیہ
91مراسلات
93شیخ الحدیث والتفسیرمولاناابوالبرکات احمد مدراسی رحمۃ اللہ علیہ
98حضرت مولانا معین ا لدین لکھوی رحمۃ اللہ علیہ
Flag Counter