Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 353

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: جنوری 2012

اس روشنی کو مدہم نہ ہونے دیں اور بہرنوع اس علمی جریدہ سے تعاون کریں۔ محترم مدنی صاحب سے اور دیگر مدنی اخوان سے سلام عرض کردیں۔ والسلام دعا جوو دعاگو اِرشاد الحق اثری (2) گرامی قدر مدیر مسؤل ماہنامہ’ محدث‘ لاہور! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! اللہ پاک آپ کو آپ کے احباب ومعاونین کو صحت وتندرستی عطا فرمائے اور اپنی حفظ وامان میں رکھے۔ آمین یار بّ العالمین! محدث کا شمارہ نمبر 351 موصول ہوا۔ جس میں یادِ رفتگان کے تحت محمد عطاء اللہ صدیقی رحمۃ اللہ علیہ پر جناب حافظ شفیق الرحمن حفظہ اللہ کا تعزیتی مقالہ بعنوان ’فکر اِسلامی کا بے باک ترجمان اور غیور پاسبان‘نظر نواز ہوا، یہ مضمون بہت ہی عمدہ اور معیاری ہے۔ اللہ پاک محمد عطاء اللہ صدیقی کو اپنی بخشش اور رحمت سے نوازے اور ان کے اہل خانہ وا حباب کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین اَب جو لوگ اُن کے دوست ہونے کا دعوی کرتے ہیں، ان کے ذمہ دو کام ہیں : 1. ان کے لئے نماز کے بعد دعائے اِستغفار 2. ان کے کیے ہوئے کام کی اِشاعت اور ان کے اَدھورے کاموں کی تکمیل آپ سے میری درخواست ہے کہ آپ اُن کے مقالات و مضامین کو کتابی صورت میں شائع فرمائیں۔ اُس کے علاوہ آپ نے جو کافی مدت پہلے ایک کتاب ’پاکستان کا مستقبل: سیکولرزم یا اسلام؟‘ کا اشتہار دیا تھا، اسے بھی شائع فرمائیں۔ جزاک اللہ فی الدارین! آپ سے اِستدعا ہے کہ مجھے حافظ شفیق الرحمن صاحب حفظہ اللہ کی اگر مطبوعات ہوں تو ان سے متعارف کروائیں جو ارسال کر دیں یا پھر میرا پتہ ان تک پہنچا دیں۔ مجھے جناب عطاء اللہ صدیقی صاحب پر آپ کے مقالہ کا انتظار رہے گا۔ ان شاء اللہ میں اس شعر کے ساتھ اِجازت چاہوں گا کہ جنہیں زندگی کا شعور تھاانہیں بے زری نے بچھا دیا جوگراں تھے سینہ خاک پر وہی بن کے بیٹھے ہیں معتبر اللہ نگہبان والسلام! تنویر احمد بٹ، کراچی
x
صفحہعنوان
2مسئلۂ تکفیر وخروج ‎ اور پاکستانی جمہوریت
20اہل السنّۃ اور مُرجئہ کون ہیں؟
34رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ترکہ میں وراثت کا مسئلہ؟
54صفر المظفر اور نحوست كا مسئلہ؟
62عصر حاضر میں خروج کا مسئلہ اور شبہات کا جائزہ
83اَنفس وآفاق میں آیاتِ الٰہیہ
91مراسلات
93شیخ الحدیث والتفسیرمولاناابوالبرکات احمد مدراسی رحمۃ اللہ علیہ
98حضرت مولانا معین ا لدین لکھوی رحمۃ اللہ علیہ
Flag Counter